اپنی تجاویز اور آرا بھیجیے

اجنبی

محفلین
یہاں آپ اپنی تجاویز ، رائے ، تبصرے اور شکایتیں بھیج سکتے ہیں ۔ فورم کے اردو ترجمے سے متعلق اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال آتا ہے ، یا آپ اس بورڈ میں نئی فورم کے خواہش مند ہیں ، یا آپ کو ہماری کوئی پالیسی ناپسند ہے ، یا آپ کو اس فورم سے متعلق کوئی اور شکایت ہے تو یہاں لکھیے ۔ ہم انشاءاللہ اس خامی کو دور کریں گے اور آپ کی تجویز پر غور کریں گے ۔ مگر آپ سے صرف اتنی گزارش ہے کہ تنقید ضرور کیجیے مگر وہ مثبت ہو ۔ یعنی اگر آپ کو اس بورڈ کی کوئی بات یا کسی فورم کا کوئی موضوع برا لگا ہے یا کوئی خامی نظر آئی ہے تو اسے بیان کیجیے اور ساتھ ہی اس کا اچھا سا حل بھی بتائیے ۔ ہم ضرور اس خامی کو دور کریں گے ۔

یاد رکھیے ۔ یہ بلیٹن بورڈ ہر قسم کے مذہبی ، نسلی ، علاقائی ، معاشرتی ، معاشی اور فرقہ وارانہ تعصب سے پاک ہے ۔ آپ چاہے کسی بھی مذہب یا فرقے سے تعلق رکھتے ہوں ، یا علاقائی اور نسلی اعتبار سے کچھ بھی ہوں ، یہاں آپ کو برابر درجہ دیا جائے گا اور آپ کو خوش آمدید کہا جائے گا ۔
 
ج

جہانزیب

مہمان
اسلام و علیکم
اب ایک تو یہ پتا نہیں چل رہا ہے کہ آیا یہ قدیر میاں ہیں کہ حارث ۔۔۔
اچھا شاعری کے لئے فورم بنانے کا شکریہ۔۔۔ ایک عرصہ ھوا مجھے شوق سوار ہوا تھا کہ اپنا فورم بناؤں اسکے لئے تھوڑا سا بلکل تھوڑا سا کام کیا تھا جس میں اردو ترجمہ جو میں نے ڈکشنری سے دیکھ دیکھ کر کیا تھا :D میں دیکھتا ہوں اگر وہ فائل میرے پاس سے نکل آئی تو تمھیں دوں گا شاید اس میں سے تم کو کچہ کام کا مل جائے۔ اور اسکے علاوہ کیاخیال ہے ایک کھیلوں کا بھی فورم اور عام روز مرہ کی بات چیت جسے انگلش میں چٹ چیٹ کہتے ہیں بھی ہو جائے تو کیا اچھا نہیں رہے گا؟
اور سب سے اہم بات کہ جلدی سے فورم کے قوائد بنا کہ ہر فورم پر چپکا دو تا کہ نظم و ضبط قائم رھے۔
 

اجنبی

محفلین
ہا ہا ہا

جہانزیب صاحب یہ تو بتائیے کہ آپ قدیر اور حارث میں کیوں فرق نہیں کر سکتے ۔ جبکہ شہپر کا نام ساتھ لکھا ہوا ہے ۔ اب میں اپنے اصل نام قدیر احمد سے آیا کروں گا ۔

اور آپ کے احکامات پر عمل درآمد ہو رہا ہے ۔
 

الف عین

لائبریرین
ابھی ابھی پہلا پوسٹ کیا ہے یہاں۔ مگر سبمٹ' پسند نہیں آیا۔ لکھنے کے بعد کچھ سوچنا پڑا کہ کہاں کلک کیا جائے۔
سبمٹ کی بجائے محض 'بھیجیں' بھی کافی ہے۔
 

آصف26

محفلین
بھائی میرا کیا قصور ھے نہ کسی کا جواب دے سکتا ھوں نہ کچہ لکہ کیا بات ھے
 
Top