جب دریا اور نہریں معمول کے مطابق بہتے ہیں تو با اثر لوگ نہروں کے بند توڑ کر نہروں کا پانی چوری کر تے ہیں اور جب پانی زیادہ آ جاتا ہے تو اس کا رخ بھی غریبوں کی طرف موڑ دیا جاتا ہے۔ سیلاب زدہ علاقوں میں یہ تاثر عام ہے کہ حالیہ سیلاب کے دوران طبقہ اشرافیہ کو نقصانات سے بچانے کیلئے جان بوجھ کر نہروں میں ایسی جگہوں پر شگاف ڈالے گئے جس کی وجہ سے سیلابی پانی کا رخ غریب بستیوں کی طرف موڑ دیا گیا ۔