اپنی مٹی کو مقدر کا ستارہ کر لو

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
احبابِ کرام ایک بہت ہی پرانی غزل سرکلر فائل سے آپ کی نذر! :)


اِس کے ہر ذرّے سے پیمان دوبارہ کر لو
اپنی مٹی کو مقدر کا ستارہ کر لو

برف سی جمنے لگی دل پہ نئے موسم کی
ہجر کی آنچ کو بھڑکا کے شرارہ کر لو

صحن بھر چاندنی کب راہ نوردوں کا نصیب !
آنکھ میں عکس ِ قمر بھر کے گزارہ کر لو

تلخیاں ہیں نئے منظر میں ہمار ی اپنی
خوش نظر بن کے یہ آئینہ گوارہ کر لو​

ہجرتوں میں تو مرے یار یہی ہوتا ہے
خواب بیچو یا محبت میں خسارہ کر لو​

اب تو دشمن بھی تمہارا ہی سمجھتے ہیں ہمیں
اعتبار اب تو محبت میں ہمارا کر لو

اس کے سائے میں امانت ہے کئی نسلوں کی
گرتی دیوار کو مضبوط خدارا کر لو

پار کروا کے مجھے اُس نے کہا دریا پار
ڈوبنے والا ہوں میں مجھ سے کنارہ کر لو


ظہیر احمد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۲۰۰۴​
 
کیا کہنے ظہیر بھائی
تلخیاں ہیں نئے منظر میں ہمار ی اپنی
خوش نظر بن کے یہ آئینہ گوارہ کر لو

اس کے سائے میں امانت ہے کئی نسلوں کی
گرتی دیوار کو مضبوط خدارا کر لو

پار کروا کے مجھے اُس نے کہا دریا پار
ڈوبنے والا ہوں میں مجھ سے کنارہ کر لو
 

محمداحمد

لائبریرین
ہجرتوں میں تو مرے یار یہی ہوتا ہے
خواب بیچو یا محبت میں خسارہ کر لو
واہ!
اس کے سائے میں امانت ہے کئی نسلوں کی
گرتی دیوار کو مضبوط خدارا کر لو
خوب تلمیح ہے۔

پار کروا کے مجھے اُس نے کہا دریا پار
ڈوبنے والا ہوں میں مجھ سے کنارہ کر لو
واہ ! کنارہ کرنے کا محاورہ خوب جچ رہا ہے یہاں۔


ہمیشہ کی طرح خوبصورت اشعار!

بہت سی داد ظہیر بھائی!
 

احمد وصال

محفلین
احبابِ کرام ایک بہت ہی پرانی غزل سرکلر فائل سے آپ کی نذر! :)


اِس کے ہر ذرّے سے پیمان دوبارہ کر لو
اپنی مٹی کو مقدر کا ستارہ کر لو

برف سی جمنے لگی دل پہ نئے موسم کی
ہجر کی آنچ کو بھڑکا کے شرارہ کر لو

صحن بھر چاندنی کب راہ نوردوں کا نصیب !
آنکھ میں عکس ِ قمر بھر کے گزارہ کر لو

تلخیاں ہیں نئے منظر میں ہمار ی اپنی
خوش نظر بن کے یہ آئینہ گوارہ کر لو​

ہجرتوں میں تو مرے یار یہی ہوتا ہے
خواب بیچو یا محبت میں خسارہ کر لو​

اب تو دشمن بھی تمہارا ہی سمجھتے ہیں ہمیں
اعتبار اب تو محبت میں ہمارا کر لو

اس کے سائے میں امانت ہے کئی نسلوں کی
گرتی دیوار کو مضبوط خدارا کر لو

پار کروا کے مجھے اُس نے کہا دریا پار
ڈوبنے والا ہوں میں مجھ سے کنارہ کر لو


ظہیر احمد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۲۰۰۴​
۔۔
وااااااہ بہت عمدہ غزل
 
Top