رانا
محفلین
خیال آیا کہ زندگی میں انسان نے مختلف کہانیاں پڑھی ہوتی ہیں چاہے ناول کی صورت ہوں یا ڈائجسٹ کی شکل میں۔ کچھ کہانیاں زیادہ اچھی لگتی ہیں جو کافی عرصہ گزرنے کے بعد بھی دلچسپ ہونے کی بنا پر یاد رہ جاتی ہیں۔ اس لڑی میں محفلین اپنی پڑھی گئی ایسی کہانیوں کے بارے میں بتائیں۔ اگر کہانی کا کوئی لنک مہیا ہو تو لگے ہاتھوں اسکا ذکر بھی کردیں تاکہ دوسروں کو اگر اس میں دلچسپی محسوس ہو تو وہ بھی پڑھ لیں۔
ہہاں آپ اپنے پڑھے گئے پسندیدہ ناول یا کہانی کا خلاصہ یا مرکزی خیال پیش کریں اور پھر اس پر تبصرہ کرنا چاہیں تو وہ بھی کرلیں ورنہ تبصرہ بمعہ ڈیزرٹ (تنقید) کرنے کی خدمت دوسرے بخوشی انجام دے دیں گے۔
ہوسکتا ہے اس طرح کی یا اس سے ملتی جلتی کوئی لڑی پہلے سے موجود ہو تو اسے کہاں ڈھونڈیں کہیں دفن ہوچکی ہوگی۔ ویسے بھی امی کہتی ہیں گڑے مردے نہیں اکھاڑتے اس لئے یہ نئی لڑی بنا ڈالی۔
تو میزبان ہونے کے ناطے پہلی کہانی کا ذکر ہم کردیتے ہیں۔ کئی سال پہلے جاسوسی ڈائجسٹ کے ابتدائی صفحات میں ایک کہانی پڑھی تھی جس میں ایک برفانی چیتے کی کہانی اس رنگ میں بیان کی گئی تھی جیسے کسی انسان کی کہانی بیان کی جاتی ہے۔ اس میں بتایا گیا کہ اسے بچپن میں اسکی ماں شکاریوں سے بچنے کے بارے میں بتاتی تھی۔ پھر وہ جوان ہوتا ہے اور شائد اس کے پیچھے کوئی دشمن لگ جاتا ہے یا کسی اور وجہ سے وہ لمبے سفر پر روانہ ہوتا ہے۔ اس چیتے کے سفر کر بہت دلچسپ پیرائے میں بیان کیا گیا تھا۔ سفر کے اختتام پر وہ بھوک سے نڈھال ہوتا ہے کہ ایک چھوٹا سا بچہ اسے گوشت کے ٹکڑے ڈالتا ہے۔ اس طرح اس چیتے اور بچے میں دوستی پروان چڑھتی ہے۔ یہ کہانی پڑھنے میں بہت دلچسپ تھی۔ اب پتہ نہیں الگ سے ایسی کہانیاں شائع ہوتی ہیں یا بس ڈائجسٹ کے صفحات میں ہی دفن ہو جاتی ہیں۔
اب آپ بھی اپنی پسند کی کسی کہانی کا ذکر کریں۔ اور اس کہانی کے بارے میں بھی بتائیں کہ کیا آپ نے پڑھی تھی اگر ہاں تو آپ کو کیسی لگی تھی۔