اپنی ڈائری سے چند سطریں

بقرعید کے دوسرے دن ڈائری میں لکھی گئی تحریر سے چند سطریں۔۔۔۔۔

اور آج تو حد ہی ہو گئی،آفس کے لئے جب میں نکلا تو کیا دیکھتا ہوں کئی بچے جن کی عمریں مشکل سے دس اور بارہ کے درمیان رہی ہوگی کرتا، پاجامہ ،ٹوپی اور شلواربتا رہے تھے کہ یہ سب مدرسہ کے طلباء ہیں دروازے دروازے جاکر چرم قربانی تحصیل کر رہے تھے ۔ذرا اور آگے بڑھا تو دیکھا لب سڑک چمڑوں کا انبار ویسے ہی لگا ہے اور ایسے ہی دوچار بچے بیٹھے ناشتہ کر رہے ہیں ۔مکھیاں بھنبھنا رہی ہیں ایک ہاتھ سے وہ مکھیوں کو اڑاتے جاتے ہیں اور ایک ہاتھ سے منہ میں لقمہ ۔۔۔کیا بتاوں مجھے کتنا غصہ آ رہا تھا اور افسوس بھی ہو رہا تھا کہ وہ جنھیں کل کا قائد اور مسلم قوم کا سربراہ کہا جائے گا ان کے احساسات اور جذبات کو کس قدر کچلا جا رہا تھا ،کیسے روندا جا رہا ہے ان کے خو کو ، کل کو وہ اسی معاشرے میں جہاں وہ جھولے لے لے کر مانگنے جا رہے ہیں سر اٹھا کر چل سکیں گے ۔اللہ اللہ جنھیں مہمانان رسول کہا جاتا ہے ان کا معیار کہاں سے کہاں پہنچا دیا ۔ اگر اتنی ہی قوم سے ہمدردی ہے تو مدارس کے وہ عیش پرست ملا خود کیوں نہیں نکلتے اپنے حجروں سے۔ کیوں بچوں کے مستقبل کو تباہ کرتے ہیں نہ جانے کتنے خیالات ذہن میں ٹکراتے رہے ۔
 
ان معصوم بچوں کے اساتذہ کہاں تھے؟ عید منانے میں مصروف تھے؟
مدارس کا خرچہ چلانے کے لئے انتظامیہ کو چرم قربانی کی ضرورت ہوتی ہے لیکن ان کو اکٹھا کرنے کے لئے معصوم بچوں سے مزدوری کرانے کی بجائے بندوبست ایسا ہونا چاہئے کہ لوگ خود اپنی چرم قربانی خود جاکر مدرسے میں جمع کرائیں۔
آپ کی ڈائری پڑھ کر لطف آیا۔ یہ بھی اچھا آئڈیا ہے :)
 
آج کل سرگوشی بہت ہو رہی کیا بات ہے ۔۔۔۔ کبھی کبھی جان بوجھ کر آپ کی سر گوشی کو نظر انداز کرنا پڑتا ہے ۔۔۔۔کچھ لکھ نہیں رہے آج کل ۔۔۔۔ویلنٹائن آنٹی کا کیا حال ہے:)اور جولیا مَست ہے نا:)
 
قیصرانی

لائبریرین
آج کل سرگوشی بہت ہو رہی کیا بات ہے ۔۔۔۔ کبھی کبھی جان بوجھ کر آپ کی سر گوشی کو نظر انداز کرنا پڑتا ہے ۔۔۔۔کچھ لکھ نہیں رہے آج کل ۔۔۔۔ویلنٹائن آنٹی کا کیا حال ہے:)اور جولیا مَست ہے نا:)
یار آج کل وقت کم مل رہا ہے لکھنے کو اور زہن بھی پوری طرح ترو تازہ نہیں ہے پہلے کی طرح ۔ آپ دعا کریں میرے لئے :)
ویلنٹائن آنٹی نہیں انکل ہے ۔ آپ نے بیچارے کی جنس ہی بدل دی اس کو پتہ چلا تو یقیناً برا منائے گا۔ اور ویلنٹائن کی بات جولیا کے پاس پہنچنے والی ہے فکر ناٹ ;)۔
ویسے سرگوشی کا بھی اپنا مزا ہے آپ بھی کر کے دیکھیں مزے کی چیز ہے۔ پتہ نہیں کیوں لوگ اس کو زیادہ استعمال نہیں کر رہے۔
 
گل زیب انجم

محفلین
واہ باتوں کی نیا بھی کیا مست چیز ہے ایک بار حرکت ہوئی تو پھر رکنے بھی نہ پائی .نیا کے پتوار قربانی کی کھالوں کے سمندر سے نکل کر انکل اور انٹی کی خیریت پوچھنے چلے گے .اور ان کے احفاظ بیٹے سڑک کنارے مکھیاں ہی اُڑاتے رہے.

اس کو تو کہتے ہیں بات سے بات نکلنا :)
 
مدارس کے اساتذہ بھی رہتے ہیں ساتھ ساتھ جمع کرنے میں، البتہ بھاری چمڑے تلامذہ اٹھاتے ہیں۔ ویسے یہ اساتذہ بھی اپنے دور طالب علمی میں چمڑے جمع کرچکے ہوتے ہیں۔
ہمارے یہاں گجرات میں ایسا نظام ہے کہ بستی کے مسلمان خود چمڑا مدرسہ میں پہونچا جاتے ہیں، وصول کرنے گھر پر کوئی نہیں جاتا اور تلامذہ تو چھٹی پر ہوتے ہیں۔ نیز بڑے مدارس میں بھی تلامذہ کو چھٹی دے دی جاتی ہے۔ :) :)
 
الشفاء

جی ۔۔۔ ہمارے یہاں کراچی میں تو اس دفعہ بقر عید سے پہلے ہی قربانی کرنے والے کا پتہ وغیرہ نوٹ کر کے "گزارش" کر دی گئی تھی کہ کھال خود ہی پہنچا دیجیئے گا۔ ہمیں وصول کرنے نہ آنا پڑے۔۔۔:terror:
 
گل زیب انجم

محفلین
[Q UOTE="الشفاء, post: 1621300, member: 6537"]جی ۔۔۔ ہمارے یہاں کراچی میں تو اس دفعہ بقر عید سے پہلے ہی قربانی کرنے والے کا پتہ وغیرہ نوٹ کر کے "گزارش" کر دی گئی تھی کہ کھال خود ہی پہنچا دیجیئے گا۔ ہمیں وصول کرنے نہ آنا پڑے۔۔۔:terror:[/QUOTE]
ہو سکتا ہے آئندہ اپنا ای میل اڈریس دے کر کہیں اس پر میل کر دینا
بقول شاعر نہ تجھے تکلیف ہو خجراُٹھانے کی .نہ ہمیں گردن جھکانےکی
 
گل زیب انجم

محفلین
[Q UOTE="الشفاء, post: 1621300, member: 6537"]جی ۔۔۔ ہمارے یہاں کراچی میں تو اس دفعہ بقر عید سے پہلے ہی قربانی کرنے والے کا پتہ وغیرہ نوٹ کر کے "گزارش" کر دی گئی تھی کہ کھال خود ہی پہنچا دیجیئے گا۔ ہمیں وصول کرنے نہ آنا پڑے۔۔۔:terror:
ہو سکتا ہے آئندہ اپنا ای میل اڈریس دے کر کہیں اس پر میل کر دینا
بقول شاعر نہ تجھے تکلیف ہو خجراُٹھانے کی .نہ ہمیں گردن جھکانےکی[/QUOTE]
پسند کا شکریہ
 
Top