ڈاکٹر معظم
محفلین
بال گرنے کے علاج میں مختلف دوائیں تجویز کیجاتی ہیں کہ جن میں سے بعض بال گرنے کے سبب کو دور کرتی ہیں جو بالواسطہ طور پر بالوں کا گرنا کم کرتی ہیں، اس لیے دوا کی تجویز سے پہلے اس بیماری کے سبب کی تشخیص ضروری ہے۔ بال گرنے کے سبب کے لحاظ سے لوگوں میں علاج بھی الگ الگ ہوتا ہے۔ معالج کو چاہیے کہ مریض کی ہسٹری معلوم کرے، سر کا معاینہ کرے اور ہارمون اور چند داخلی بیماریاں جو بالوں کے گرنے کا باعث بنتی ہیں، ان کی حالت معلوم کرنے کے لیے خون کی کچھ جانچ کرائے۔ ان جانچوں کے ذریعے اصل سبب کا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔ اگر ذیابیطس، تھائرائیڈ کے امراض، پولی سسٹک اورین، آٹوایمیون امراض، قلت خون (انیمیا) وغیرہ جیسی داخلی بیماریاں بالوں کے گرنے کا سبب ہوں تو اصل بیماری کے علاج سے بالوں کے گرنے کو روکا جا سکتا ہے۔
علاج دریافت کرنے کے لیے اور مزید جاننے کے لیے تشریف لائیں۔
علاج دریافت کرنے کے لیے اور مزید جاننے کے لیے تشریف لائیں۔