اپنے بس کی بات نہیں ہے

میم الف

محفلین
پڑھنا پڑھانا اپنے بس کی بات نہیں ہے
لکھنا لکھانا اپنے بس کی بات نہیں ہے

چپ رہ جانا کچھ نہیں کہنا بس میں ہے
شور مچانا اپنے بس کی بات نہیں ہے

تک بندی ہم کر لیتے ہیں تھوڑی سی
شعر بنانا اپنے بس کی بات نہیں ہے

سادہ سے اِک آدمی ہیں ہم ایم اے پاس
زیادہ کمانا اپنے بس کی بات نہیں ہے

ساتھی تیرے ساتھ سے ہم پہ ظاہر ہے
ساتھ نبھانا اپنے بس کی بات نہیں ہے

سادہ سی اِک زندگی کو الجھا لیا، اور
سہج بنانا اپنے بس کی بات نہیں ہے

دوسروں کے میں کام تو کرتا ہوں لیکن
کام کرانا اپنے بس کی بات نہیں ہے

پیڑوں کے پھل کھانے کی حسرت تو ہے
پیڑ ہلانا اپنے بس کی بات نہیں ہے​
 
آخری تدوین:

میم الف

محفلین
آج سے میں بس شعر لکھوں گا کاغذ پر
ویڈیو بنانا اپنے بس کی بات نہیں ہے

شاعری کر کے ذہن بہت تھک جاتا ہے
ہل یہ چلانا اپنے بس کی بات نہیں ہے


 

میم الف

محفلین
خوب۔ بہت خوب۔ عمدہ شاعری ہے۔
اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ۔
سلامت رہیئے۔ آمین۔
بہت شکریہ ایس ایس ساگر صاحب
آپ کی دعاؤں کے لیے بے حد شکرگزار ہوں
لیکن ایک بات کہنا چاہتا ہوں کہ جتنا میرا قلم چل چکا ہے
مجھے نہیں لگتا اب اس کا زور زیادہ ہو گا
ہاں، کم ہو جائے تو قرینِ قیاس یہی ہے!
 
Top