اپنے بلاگ پر اردو ٹیمپلیٹ کیسے لگا ئیں

میں نے ایک اردو ٹیمپلیٹ ڈائون لوڈ کیا ہے اب اسے اپنے بلاگ پر لگانا چاہتا ہوں براہ کرم اسٹیپس بتائیں ۔
میں نے اپنے طور پر ایک کوشش کیا تھا اڈیٹ ایچ ٹی ایم ایل باکس میں پیسٹ کیا سیو پراسیس کے بعد یہ میسیج Could not load template preview: Attribution widget is missing. آ رہا ہے ۔ اب کیا کیا جائے ۔
 
آخری تدوین:

اسد

محفلین
نئی ٹمپلیٹ استعمال کرنے کے لئے اسے بیک اپ/ری سٹور کے ذریعے اپلوڈ کرنا ہو گا۔
1۔ بلوگر ڈیش بورڈ میں Template پر کلک کریں، ٹمپلیٹ کا صفحہ کھل جائے گا۔
template%20upload%201.png

2- Backup/Restore کے بٹن پر کلک کریں، ٹمپلیٹ بیک اپ/ری سٹور ونڈو کھل جائے گی۔
template%20upload%202.png

3۔ Browse کے بٹن پر کلک کریں، فائل سلیکٹ ونڈو میں ٹمپلیٹ کی XML فائل چنیں اور Open کے بٹن پر کلک کریں۔
4۔ Upload کے بٹن پر کلک کریں، ٹمپلیٹ اپلوڈ ہونا شروع ہو جائے گی۔ کوئی مسئلہ نہ ہونے کی صورت میں Successfully uploaded کا پیغام عارضی طور پر نظر آئے گا۔
template%20upload%203.png

پھر آپ بلوگ کا صفحہ کھول کر نئی ٹمپلیٹ میں بلوگ دیکھ سکتے ہیں۔
 

اسد

محفلین
جب آپ ٹمپلیٹ اپلوڈ کرتے ہیں تو بلوگر اس میں کچھ اضافی کوڈ شامل کرتا ہے اور جب آپ بلوگر ڈیش بورڈ میں ایچ ٹی ایم ایل ایڈٹ کرتے ہیں تو اس میں یہ اضافی کوڈ شامل ہوتا ہے۔ اس کوڈ کی غیر موجودگی میں ایرر میسج آتا ہے۔ Attribution widget بلوگ پر 'Powered by Blogger' یا 'تقویت یافتہ از Blogger' کا پیغام ظاہر کرتا ہے اور یہ وجٹ ایک مرتبہ استعمال ہونا لازمی ہے۔
 
اسد صاحب آپکی گراں قدر مدد کا بے حد شکریہ ، میں نے آپکے بتائے گئے طریقے سے بڑی آسانی سے اپنا بلاگ ٹیمپلیٹ تبدیل کر لیا ہے بس اب ایک چیج رہ گئی ہے کہ پہلے صفحے پر مختلف عنوان سے مینو بار چاہاتا ہوں وہ نہیں ہو رہا ہے صرف سرورق کا ایک ٹیب ہی ہو پا یا ہے ۔ اگر اس سلسلے میں کچھ رہنمائی ہو جائے ۔ اب بلاگ کی لک یہ ہے http://www.ashrafbastavi.blogspot.in/
 

اسد

محفلین
عنوانات میں آپ کیا شامل کرنا چاہتے ہیں؟ سرورق تو پیج لسٹ وجٹ میں ظاہر ہو رہا ہے، اس کے ساتھ آپ دیگر صفحات (static pages) شامل کر سکتے ہیں۔ عام طور پر مینو کے لئے نیویگیشن وجٹ استعمال ہوتا ہے جو آپ کی ٹمپلیٹ میں استعمال نہیں ہو رہا، اس میں آپ کسی بھی قسم کا لنک استعمال کر سکتے ہیں، دوسری ویب سائٹس سمیت۔

صفحے میں جہاں پر 'تبصرہ کریں' لکھا ہے وہاں 'تبصرے' ہونا چاہئیے۔ اس وقت '0 تبصرہ کریں' لکھا ہوا نظر آ رہا ہے۔ کیا یہ تبدیلی آپ نے کی ہے؟ میں نے یہ ٹمپلیٹ 'Googlo 1 Blogspot Urdu Theme by MYA.xml' کے نام سے ڈاؤنلوڈ کی ہے، اگر آپ کوئی دوسری ٹمپلیٹ استعمال کر رہے ہیں تو اس کا لنک مہیا کر دیں۔

سرورق پر تحریر نستعلیق میں نظر آ رہی ہے(جہاں تحریر میں سے تمام ایچ ٹی ایم ایل کوڈ حذف ہو جاتے ہیں اور ٹمپلیٹ کے فونٹ استعمال ہوتے ہیں) جبکہ تحریر کے صفحے پر Arial میں، کیا آپ یہ تحریریں مائکروسوفٹ ورڈ سے براہِ راست کاپی کر رہے ہیں؟ اس میں فونٹ کے بہت سے کوڈ شامل ہیں جو ٹمپلیٹ کے نستعلیق فونٹ استعمال نہیں ہونے دیتے۔ اس کے علاوہ لینگویج کوڈ 'عربی-سعودی عربیہ' استعمال ہو رہا ہے۔
 
آخری تدوین:
Top