اپنے بلاگ پر تاج نستعلیق کا بینر لگائیں

شاکرالقادری

لائبریرین
السلام علیکم۔ ۔ ۔ ۔!
تمام احباب سے گزارش ہے کہ تاج نستعلیق کا ابتدائی نسخہ یوم اقبال کی مناسبت سے ۹ نومبر ۲۰۱۲ کو ریلیز کیا جا رہا ہے اس بات کی اطلاع زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے اپنے اپنے بلاگز اور فورمز پر مشتہری کے لیے مطلوبہ سائز کے بینزز لگائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک اس ریلیز کی اطلاع پہنچ سکے۔ بینرز کے کوڈ حاصل کرنے کے لیے ذیل میں دیا گیا لنک استعمال کریں
اور اسے زیادہ سے زیادہ دوستوں کے ساتھ شیئر کریں
تاج نستعلیق کے لیے بینرز
جو دوست بینر شائع کردیں وہ یہاں اپنے فورم کا نام اور بینر کی اشاعت کی اطلاع فراہم کریں بہت نوازش
 
آپ کا مشورہ سر آنکھوں پر ۔ اگر آپ کوئی اپنی مرضی کی ڈیزائن تھیم بھی ساتھ میں بتا دیتے تو پتہ چل جاتا کہ آپ کیسے چاہتے ہیں۔
ہمیں کوئی تھیم درکار نہیں۔ بس یہ ایک عمومی مشورہ تھا کیوں کہ اینیمیٹڈ جی آئی ایف پریشان کن حد تک توجہ کھینچتی رہتی ہیں۔ اگر کسی سائٹ پر کوئی تھوڑی دیر کے لیے جائے تو یہ قابل برداشت ہوتی ہیں لیکن جس سائٹ پر گھنٹوں رکنا ہو وہاں اینیمیٹڈ جی آئی ایف سر درد کا باعث بن سکتی ہیں۔ :)
 
اشتیاق علی

بات تو آپ کی سو آنے کھری ہے ۔ اس لیے کچھ سوچئے ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
جی میں بھی اپنے بلاگ پر لگا دیتا ہوں لیکن جس دن سے پاکستان میں یو ٹیوب بند ہوئی ہے، میرا بلاگ بھی نہیں کھل رہا جو کہ بلاگر پر ہے اور یو ٹیوب کی طرح گوگل کا پلیٹ فارم ہے۔ دیکھتا ہوں انشاءاللہ۔
 
محمداحمد

وارث بھائی، میرا بلاگر اکاؤنٹ تو کھل رہا ہے، بس اب وقت کچھ زیادہ لگاتا ہے۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
جی میں بھی اپنے بلاگ پر لگا دیتا ہوں لیکن جس دن سے پاکستان میں یو ٹیوب بند ہوئی ہے، میرا بلاگ بھی نہیں کھل رہا جو کہ بلاگر پر ہے اور یو ٹیوب کی طرح گوگل کا پلیٹ فارم ہے۔ دیکھتا ہوں انشاءاللہ۔

آپ کا بلاگ میرے پاس تو کھل رہا ہے۔
 
اسلام و علیکم،

جیسا کہ ابن سعید بھائی نے ذکر کیا کہ متحرک بینرز کے ساتھ ساکت بینر بھی ہونے چاہیں تو میں نے بینر والے صفح پر کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔
1- متحرک و ساکت بینر
2- آٹو سینڑ کوڈ (اب آپ کو علیحدہ سے سینٹر کوڈ لکھنے کی ضرورت نہیں)

جن جن احباب نے بینر لگائے تھے ان سے درخواست ہے کہ اپنے کوڈ اپڈیٹ کر لیں۔

جنید اختر
محمد وارث
محمد بلال اعظم
شاکرالقادری
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
اسلام و علیکم،

جیسا کہ ابن سعید بھائی نے ذکر کیا کہ متحرک بینرز کے ساتھ ساکت بینر بھی ہونے چاہیں تو میں نے بینر والے صفح پر کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔
1- متحرک و ساکت بینر
2- آٹو سینڑ کوڈ (اب آپ کو علیحدہ سے سینٹر کوڈ لکھنے کی ضرورت نہیں)

جن جن احباب نے بینر لگائے تھے ان سے درخواست ہے کہ اپنے کوڈ اپڈیٹ کر لیں۔

جنید اختر
محمد وارث
محمد بلال اعظم
شاکرالقادری

میں نے بلاگ پہ لگا لیا ہے۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
معلوم نہیں میرے پاس نقش فریادی پوری طرح کیوں اوپن نہیں ہوتا
محمد بلال اعظم ، آپکے بلاگ پر بینر نظر نہیں آ رہا :cry:

جب میں نے لگایا تھا، اس وقت تو نظر آ رہا تھا، اب تو میرے پاس بلاگ ہی نہیں صحیح طور پہ کھل رہا ہے۔
شاید وارث بھائی نے درست کہا ہے۔
 
Top