اپنے بیوی بچوں پر خرچ کرنا۔۔۔

الشفاء

لائبریرین
اپنے خاندان پر خرچ کرنا۔۔۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آقائے دوجہاں، رحمت عالمیاں، فضل بیکراں، سرور ذیشاں، محبوب دلبراں، شافع امّتاں، فخر کون و مکاں، وجہ ارض و سماں، حامئ بے کساں، مولائے انس و جاں، رہبر رہبراں، سرور سروراں، تاجدار شہاں، سیّاح لامکاں، چاند کی چاندنی جن کے رُخ سے عیاں، کروں کیا کیا بیاں، ان کی میں خوبیاں، جو کروں ختم اپنی میں عمر رواں، پھر بھی پورا نہ ہو ان کا خوش کن بیاں، ہو گا ختم یہاں، وہ کہاں میں کہاں، صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان رحمت نشاں ہے کہ
ایک دینار وہ ہے جس کو تم نے راہ خدا عزوجل میں خرچ کیا، اور ایک دینار وہ ہے جو تم نے کسی کو آزاد کرانے میں خرچ کیا، اور ایک دینار وہ ہے جو تم نے کسی مسکین پر خیرات کر دیا، اور ایک دینار وہ ہے جو تم نے اپنے بیوی بچوں پر خرچ کیا۔ ان میں سب سے افضل دینار وہ ہے جو تم نے اپنے بیوی بچوں پر خرچ کیا۔۔۔

(صحیح مسلم)
 
Top