اپنے دوستوں کو محفل فورم پر مدعو کریں!

نبیل

تکنیکی معاون
invitation.jpg


السلام علیکم،
فورم میں ایک دعوت نامے کا نظام شامل کر دیا گیا ہے جس کے ذریعے آپ اپنے دوستوں اور واقفوں کو اس محفل میں شمولیت کی دعوت دے سکتے ہیں۔ :) اس دعوت نامے کے نظام تک آپ اس ربط کے ذریعے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ آپ کے یوزر کنٹرول پینل کا حصہ ہے۔

ابھی فی الحال دعوت نامے کے متن والے ایڈٹ ایریا میں اردو ایڈیٹر کام نہیں کر رہا ہے، لیکن آپ اس کے بغیر بھی دعوت نامہ ارسال کر سکتے ہیں۔ اس صورت میں ذیل کا ڈیفالٹ دعوت نامے کا متن بذریعہ ای میل بھیجا جائے گا۔

السلام علیکم،

آپ کو اردو محفل فورم پر شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔
اردو محفل فورم پر رجسٹر کرنے کے لیے ذیل کے ربط پر جائیں:

http://www.urduweb.org/mehfil/register.php?referrerid=x&invitation=xxxxxxxxxx



شکریہ،
اردو محفل انتظامیہ


دعوت نامے کے نظام کے بارے اپنی آراء اور تجاویز اسی تھریڈ میں پیش کریں۔
والسلام
 

بلال

محفلین
بہت خوب۔۔۔ یہ تو بڑا اچھا نظام ہے۔
نبیل بھائی اس دھاگہ کے عنوان میں شائد ٹائیپنگ کی غلطی کی وجہ سے لفظ دوستوں کو دوسترں لکھ گئے ہیں۔ اسے ٹھیک کر لیں۔ باقی یہ نظام بہت اچھا ہے اب ہم سب کو چاہئے کی محفل کی زیادہ سے زیادہ تشہیر کریں تاکہ اردو کی طرف زیادہ سے زیادہ لوگ آئیں۔۔۔
کسی کو محفل کی دعوت دینے والے فارم میں جہاں برقی پتہ لکھا جاتا ہے وہاں کیا ایک سے زائد برقی پتہ لکھ سکتے ہیں؟ اور دو برقی پتہ کے درمیان کاما، سیمی کالن یا کالن ڈالنا ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
بلال، میرے خیال میں ایک وقت میں ایک ای میل ایڈریس ہی لکھا جا سکتا ہے، بہرحال میں نے زیادہ ای میل ایڈریس کے ساتھ اسے استعمال کرکے نہیں دیکھا ہے۔
نوٹ کریں کہ ہر ایک کے پاس دعوت ناموں کی تعداد محدود ہے، جیسے کہ جی میل میں ہوتا ہے۔
 

طالوت

محفلین
نبیل اس میں دعوت نامہ بھیجنے کے بعد جو فہرست ظاہر ہوتی ہے اس میں ایک کالم ہے "تصدیق کردہ از" (ابھی تک تصدیق نہیں کی گئی) اس کا کیا مطلب ہے ۔۔۔
وسلام
 

اظفر

محفلین
جس کو ای میل جاے گی اس کو اردو میں پیغام ملے گا یا انگلش میں ؟ اگر اردو میں ہے تو اکثر کے پاس فونٹ نہیں‌ہوتے اور الفاظ ٹکروں میں آتے ہیں‌۔ اس کے علاوہ سپیم سے ڈرتے ہوے آجکل کسی قسم کی انویٹیشن کو بہت کم لوگ اوپن کرتے ہیں ۔ اس کے بارے میں کیا طریقہ کار سوچا ہے آپ نے ؟
 

راشد احمد

محفلین
نبیل بھائی بہت اچھا فیچر ہے۔

کیا ہمیں پتہ چل سکتا ہے کہ ہمارے ای میل بھیجنے سے کون کون سا ممبر رجسٹر ہوا؟

دوسرا میرا مشورہ ہے کہ اس فارم کا لنک ویب سائٹ کے سب سے اوپر ہر صفحہ پر دیں۔تاکہ یوزرز کو اس فارم میں رسائی میں آسانی ہو
 

rajashahryar

محفلین
بہت خوب۔۔۔ یہ تو بڑا اچھا نظام ہے۔
نبیل بھائی اس دھاگہ کے عنوان میں شائد ٹائیپنگ کی غلطی کی وجہ سے لفظ دوستوں کو دوسترں لکھ گئے ہیں۔ اسے ٹھیک کر لیں۔ راجا صاھب ۔
 
اسلام و علیکم!
میں ایک اور فورم کا ممبر ہوں جس کا نام نہیں لوں گا
اس فورم میں مجھے یہاں کہ ممبر خرم شہزاد خرم نے بتایا اور متعارف کروانے والے بھی وہ ہی بھائی ہیں
آپ کی اس کاوش پر یہ کہنا چاہوں گا کہ بہت اچھا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے دوستوں اور ساتھیوں کا تعاون ہر حال میں ضروری ہوتا ہے امید ہے کہ دوست احباب تعاون فرمائیں گے شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
خوش آمدید انجم۔ دوسری اردو فورم کا نام نہ لینے کی کوئی وجہ نہیں ہونی چاہیے۔ تقریباً تمام اردو فورمز کا آغاز اردو ویب کے تعاون سے ہوا ہے۔ ہمیں بھی معلوم ہے کہ خرم پاکستان کی آواز فورم کے ممبر ہیں، اور غالبا وہاں کے منتظمین میں بھی شامل ہیں۔ آپ نے بہت اچھے مضامین پوسٹ کیے ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ اسی طرح اس محفل کی رونق میں اضافہ کرتے رہیں گے۔
 

ناصح

محفلین
نبیل صاحب :
السلام علیکم !بہت ہی اچھا ہے ۔اس سے کئی دوستوں کو فائدہ ھوگا۔
 
Top