اپنے کمپیوٹر پر اردو متن کی رینڈرنگ بہتر کریں ، لینکس یامیک کی طرح!

arifkarim

معطل
خاکسار ایک عرصہ دراز سے محفل پڑھنے کیلئے دیگر ویب براؤزر کا محتاج رہا ہےکیونکہ ونڈو ز پرمشہور زمانہ گوگل کروم اردو نستعلیق کا متن ٹھیک سے رینڈر نہیں کر پاتا:
b350.gif

کافی ریسرچ کے بعد پتا چلا کہ یہ مسئلہ ونڈوز کے وژل رینڈرنگ انجن GDIمیں پرانی ٹیکنالوجیز کے استعمال کی وجہ سے ہے۔ الحمدللہ اسکا ایک مفید حلMACtype کے نام سے منظر عام پر آ گیا ہے۔ یہ آپکی ونڈوز کے سسٹم ٹرے میں بیٹھ کر تمام پیچیدہ فانٹس کی بہت ملائم انداز میں رینڈرنگ کر سکتا ہے:
b352.gif

اس مفید یوٹیلیٹی کو یہاں سے اتارا جا سکتا ہے۔ انسٹال کرنے کے بعد یہ آپکے سسٹم ٹرے میں بیٹھ جائے گا جہاں آپ اپنے من پسند ٹیکسٹ رینڈرنگ پروفائل کو سیٹ کر سکتے ہیں:
b353.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

نبیل

تکنیکی معاون
میک ٹائپ کے استعمال سے کیا کوئی خود کار تبدیلی واقع ہو رہی ہے یا فونٹ کی اپنی کرننگ انفارمیشن کو استعمال کیا جا رہا ہے؟
 
بہت اعلیٰ
یہ واقعی ایک بہت بہترین پلگ اِن ہے۔ اور اس سے رنڈرنگ میں بہت زبردست فرق پڑا۔

آپ کا بہت شکریہ عارف کریم
 
arifkarim

معطل
میک ٹائپ کے استعمال سے کیا کوئی خود کار تبدیلی واقع ہو رہی ہے یا فونٹ کی اپنی کرننگ انفارمیشن کو استعمال کیا جا رہا ہے؟
A brand new product which turns your windows into a Mac! With the power of freetype, it can render your windows font smoothly and much more convenient to read. This product is redeveloped from GDI++, a Japanese project which is no longer updating years ago. MacType is now more powerful than gdipp. Support chrome 18+, GTK and even safari!
https://code.google.com/p/mactype/
رینڈرنگ پروفائل میں فانٹ کی اپنی اندرونی ہنٹنگ، کرننگ کےعلاوہ خودکار آپشنز کا استعمال بھی کر سکتے ہیں:
b354.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

سعادت

تکنیکی معاون

arifkarim

معطل
ٹرک شیئر کرتے جائیے :)
کیا آپکے پاس بھی ونڈوز 8،1 میں یہی مسئلہ آیا تھا؟ ٹرک تھوڑی تفصیلی ہے اسلئے اگر واقعی اسکی ضرورت ہے تو بتائیں میں اسکرین شاٹ کیساتھ پیش کر دوں گا جلد۔

کروم ۳۷ میں GDI کی جگہ DirectWrite کا استعمال شروع ہو گیا تھا، البتہ فری ٹائپ (جسے میک ٹائپ استعمال کر رہا ہے) کی اپنی بات ہے۔ :)
جی آپکی درست ہے اور اسی کمبخت DirectWrite کے ایک بگ کی وجہ سے مجبوراً اسے ڈس ایبل کرنا پڑا جس کے بعد اردو فانٹس کی رینڈرنگ اتنی خراب ہو گئی کہ ایک لمبی ریسرچ کے بعد میک ٹائپ والا حل بالآخر اسے درست کرنے میں کامیاب رہا۔
 
کیا مبتدیوں کو بھی اس ٹوٹکے کے استعمال کی اجازت ہے؟

صاحبو! اس یوٹیلٹی کو انسٹال کرکے تو ہم پچھتائے۔ وجہ کیا تھی معلوم نہیں لیکن ورڈ پر ہمارا نفیس نستعلیق فونٹ بالکل خراب ہوگیا۔ تقریبآ تمام نقطے اوپر کی بجائے نیچے اور نیچے کی بجائے اوپر ظاہر ہونے لگے گو کروم پر اردو محفل بالکل صحیح طور پر نظر آتی تھی۔ اسی کے ساتھ ساتھ ہم نے جب نوٹو نستعلیق فونٹ میں ایم ایس ورڈ میں لکھنا چاہا تو تمام حروف آپس میں گڈ مڈ ہونے لگے۔
اب اسے ڈس ایبل کرنے کے بعد ایم ایس ورڈ میں نہ صرف جمیل نوری نستعلیق صحیح طور پر کام کررہا ہے بلکہ ہم نوٹو نستعلیق کا مزا بھی اٹھا رہے ہیں۔
 
ورڈ کا کونسا ورژن استعمال کر رہے ہیں؟ ہمارے ورڈ 2013 میں تو کوئی مسئلہ نہیں:
b355.gif

اب اسے ڈس ایبل کرنے کے بعد ایم ایس ورڈ میں نہ صرف جمیل نوری نستعلیق صحیح طور پر کام کررہا ہے بلکہ ہم نوٹو نستعلیق کا مزا بھی اٹھا رہے ہیں۔
آپ چاہیں تو ان پروگرامز کو نظر انداز کر سکتے ہیں جہاں آپ اس یوٹیلیٹی کا استعمال کرنا نہیں چاہتے۔ سسٹم ٹرے پر رائیٹ کلک کریں اور Details کی مینو میں جاکر ان پروگرامز کو نظر انداز کردیں جہاں رینڈرنگ خراب آرہی ہے:
b356.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:
Top