عزیز کبھی تم فورم بنانے کے لئے ذپ کرتے ہو ، کبھی ویب سائٹ کی بات، تو کبھی کچھ، بھائی میں نے ایک ذپ میں ذکر کیا تھا نا کہ ان تمام کاموںمیں اسی وقت کامیابی ہوتی ہے جب آپ کو خود ان معاملات کی کچھ سمجھ بوجھ ہو، اس لئے کہ آئے دن کچھ نہ کچھ مسائل کھڑے ہوتے رہتے ہیں اور اسے خود ہی حل بھی کرنا ہوتا ہے، اگر گاؤں کی static site بنوانی ہے تو وہ کوئی بھی بنا دے گا، لیکن اگر تم ڈیٹا بیس پر مبنی ایک Dynamic site کا سوچ رہے ہو تو میرا مشورہ یہ ہوگا کہ پہلے اس کے بارے میں کچھ ابتدائی تعلیم حاصل کرکے اپنی ویب ڈیزائننگ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرو پھر یہ کام خود بخود ہی چل پڑے گا۔