ٹپس اور ٹرکس اپنے ہاٹ میل ان باکس کا حجم 5 جی بی کیجیے

فاتح

لائبریرین
اپنے ہاٹ میل ان باکس کا حجم 5 جی بی کیجیے
السلام علیکم!
مائکرو سافٹ نے امریکا کے صارفین کے لیے ہاٹ میل ان باکس کا سائز 5 جی بی کر دیا ہے۔
آپ اپنا ہاٹ میل کا پتا امریکا کی کسی ریاست کا دکھا کر یہ رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔:)

پتا تبدیل کرنے کا طریقہ:
1: اپنے ہاٹ میل اکاؤنٹ میں لاگن کیجیے۔
2: "آپشنز" میں داخل ہو جائیے۔
3: "پرسنل" یا "رجسٹرڈ انفارمیشن" کا انتخاب کیجیے۔
4: اپنے پتے کے تحت ملک کا نام تبدیل کر کے "یونائیٹد سٹیٹس" کر دیجیے۔
5: ملک کا نام بدلتے ہی اس صفحہ پر خودبخود امریکا کی ریاستوں کی فہرست کا ڈراپ ڈاؤن مینو آ جائے گا، جہاں ریاست میں آپ "نیو یارک" چن کر پوسٹ کوڈ "10025" لکھ دیجیے۔
6: اسی طرح اپنے تمام پتے (گھر، دفتر و دیگر) تبدیل کر لیجیے۔
7: اس انفارمیشن کو "اپ ڈیٹ" کر کے محفوظ کر لیجیے"
8: یاد رکھیے کہ آپ نے بطور زبان "انگریزی" منتخب کی ہوئی ہے۔
9: مندرجہ ذیل صفحہ پر جائیں اور "کلوز اکاؤنٹ" پر کلک کریں (یا اس ربط کو یہاں سے کاپی کر کے اپنے ہاٹ میل کے اس صفحہ پر جہاں آپ یہ تبدیلیاں عمل میں لا رہے ہیں پیسٹ کر دیجیے):
کوڈ:
http://mail.live.com/mail/CloseAccountConfirmation.aspx
بے فکر رہیے کہ آپ کی کوئی ای میل یا کانٹیکٹ ڈیلیٹ نہیں ہو گا۔
10: اس عمل کے مکمل ہونے پر تمام انٹرنیٹ ایکسپلوررز اور ایم ایس این میسنجر ایک دفعہ بند کر دیجیے اور دوبارہ انٹرنیٹ ایکسپلورر کھول کر اپنے ہاٹ میل میں لاگ ان ہو جائیں۔ یہاں آپ کو "ایکٹیویٹ" کا صفحہ نظر آئے گا جس پر کلک کر کے اپنا اکاؤنٹ دوبارہ ایکٹیویٹ کروا لیجیے اور 2 دن بعد آپ کے ہاٹ میل ان باکس کا سائز 5 جی بی ہو چکا ہو گا۔ جس کے بعد آپ دوبارہ اپنا پتا (ایڈریس) تبدیل کر کے پاکستان یا جو آپ رکھنا چاہیں رکھ سکتے ہیں۔

طالبِ دعا،
 
شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ فاتح بھائی یہ معلومات شیئر کرنے کا۔

اس سے بہتوں کا بھلا ہو گا۔
 
الف عین

لائبریرین
ہمارے ہندوستان کا ہی پورٹل ریڈف تو عرصے سے لامحدود سپیس دے رہا ہے، بلکہ جی میل سے پہلے ہی اس نے ایک جی بی شروع کر دیا تھا۔ اور سب سے زیادہ خاص بات یہ ہے کہ یونی کوڈ کی صحیح سپورٹ ہے۔ اردو میں ای میل کئے جا سکتے ہیں۔ بلکہ ہندوستان کی کئی زبانوں میں ای میل کی سہولت اس نے خود مہیا کر رکھی ہے۔
http://rediff.com
 
میں نے کچھ عرصہ پہلے ریڈف کا صفحہ کھولا تھا لیکن ان کی فہرست ممالک میں پاکستان کا دور دور تک کہیں نام نہیں تھا۔ اس لیے بند کر دیا۔:grin:
 
شمشاد

لائبریرین
اور ویسے بھی میرا خیال ہے کہ لوگ ہاٹ میل اور یاہو میں میسنجر کی سہولت ہونے کے وجہ سے زیادہ پسند کرتے ہیں۔
 
اپنے ہاٹ میل ان باکس کا حجم 5 جی بی کیجیے
السلام علیکم!
مائکرو سافٹ نے امریکا کے صارفین کے لیے ہاٹ میل ان باکس کا سائز 5 جی بی کر دیا ہے۔
آپ اپنا ہاٹ میل کا پتا امریکا کی کسی ریاست کا دکھا کر یہ رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔:)

پتا تبدیل کرنے کا طریقہ:
1: اپنے ہاٹ میل اکاؤنٹ میں لاگن کیجیے۔
2: "آپشنز" میں داخل ہو جائیے۔
3: "پرسنل" یا "رجسٹرڈ انفارمیشن" کا انتخاب کیجیے۔
4: اپنے پتے کے تحت ملک کا نام تبدیل کر کے "یونائیٹد سٹیٹس" کر دیجیے۔
5: ملک کا نام بدلتے ہی اس صفحہ پر خودبخود امریکا کی ریاستوں کی فہرست کا ڈراپ ڈاؤن مینو آ جائے گا، جہاں ریاست میں آپ "نیو یارک" چن کر پوسٹ کوڈ "10025" لکھ دیجیے۔
6: اسی طرح اپنے تمام پتے (گھر، دفتر و دیگر) تبدیل کر لیجیے۔
7: اس انفارمیشن کو "اپ ڈیٹ" کر کے محفوظ کر لیجیے"
8: یاد رکھیے کہ آپ نے بطور زبان "انگریزی" منتخب کی ہوئی ہے۔
9: مندرجہ ذیل صفحہ پر جائیں اور "کلوز اکاؤنٹ" پر کلک کریں (یا اس ربط کو یہاں سے کاپی کر کے اپنے ہاٹ میل کے اس صفحہ پر جہاں آپ یہ تبدیلیاں عمل میں لا رہے ہیں پیسٹ کر دیجیے):
کوڈ:
http://mail.live.com/mail/CloseAccountConfirmation.aspx
بے فکر رہیے کہ آپ کی کوئی ای میل یا کانٹیکٹ ڈیلیٹ نہیں ہو گا۔
10: اس عمل کے مکمل ہونے پر تمام انٹرنیٹ ایکسپلوررز اور ایم ایس این میسنجر ایک دفعہ بند کر دیجیے اور دوبارہ انٹرنیٹ ایکسپلورر کھول کر اپنے ہاٹ میل میں لاگ ان ہو جائیں۔ یہاں آپ کو "ایکٹیویٹ" کا صفحہ نظر آئے گا جس پر کلک کر کے اپنا اکاؤنٹ دوبارہ ایکٹیویٹ کروا لیجیے اور 2 دن بعد آپ کے ہاٹ میل ان باکس کا سائز 5 جی بی ہو چکا ہو گا۔ جس کے بعد آپ دوبارہ اپنا پتا (ایڈریس) تبدیل کر کے پاکستان یا جو آپ رکھنا چاہیں رکھ سکتے ہیں۔

طالبِ دعا،

کیا کہنے فاتح ، پرانے وقتوں کی یاد تازہ کروا دی جب تازہ تازہ یہ کاروائی ہاٹ میل کا اکاؤنٹ 2ایم بی سے بڑھ کر 250 ایم بی ہوا تھا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ابھی تو میرا اکاؤنٹ اور دوستوں کے اکاؤنٹ خود بخود ہی پانچ جی بی ہو گئے ہیں، بغیر کسی تبدیلی کئے
 
کیا کہنے فاتح ، پرانے وقتوں کی یاد تازہ کروا دی جب تازہ تازہ یہ کاروائی ہاٹ میل کا اکاؤنٹ 2ایم بی سے بڑھ کر 250 ایم بی ہوا تھا۔
جی ہاں تب میں نے بھی اپنا اکاؤنٹ 2 ایم بی سے بڑھا کر 250 ایم بی کر لیا تھا۔۔ مگر آج تو وہ 5 جی بی ہوگیا ہے۔۔۔ ویسے میں نے Florida ریاست رکھی تھی اپنے وقت میں جس کا Zip Code ہے 33334 ۔۔ آپ یہ بھی استعمال کر سکتے ہے
 
پی کے ٹن

محفلین
بڑی نوازش فاتح بھائی ہم ضرور اس کو آزمائیں لیکن پہلے گارنٹی دیں کے ہمارا اکاونٹ بند نا ہوگا اور کم از کم دو ہزار روپے ہمیں بذریعہ منی آڈر گارنٹی کے ارسال کریں اور دوسرے نمبر پہ اعجاز احتر صاحب نے بھی بہت سائیٹ بتائی لیکن جیسا کہ فاتح بھائی نے اس طرف اوپر اشارہ بھی کردیا ہے کہ وہاں ممالک کے انتخاب میں ہمارے پاکستان کا نام آپ کے بھارت نے نہیں دیا بھلا کیوں ؟ یہ بھارتیوں کے ( بھارتی مسلمانوں کے نہیں میرے لیے بھارتی سے مراد صرف ہندو سکھ اور عیسائی ہیں نا کہ مسلمان ( مزاج ہمیشہ برہم کیوں رہتے ہیں ؟ ہم بھی اس کے احتجاج میں آپ کے ریڈف پہ اکاونٹ نہیں بناتے ہمیں کوئی ہمارا پاکستانی بھائی ہماری پاکستانی کوئی ایسی سائیٹ بتائے جو ای میل اکاونٹ دیتی ہو
 
پی کے ٹن

محفلین
ابھی تو میرا اکاؤنٹ اور دوستوں کے اکاؤنٹ خود بخود ہی پانچ جی بی ہو گئے ہیں، بغیر کسی تبدیلی کئے

ارے میاں یہ تو بہت اچھا ہوا ہم نے کیا ہی نہیں اور انھوں نے خودبخود ہی کردیا چلو اچھا ہوا ویسے ہم لائف میل استعمال تو کرتے ہیں لیکن کبھی توجہ ہی نہیں دی کہ پانچ ایم بی ہے کہ جی بی ویسے بھی ہمیں کون سا کوئی ای میل کرتا ہے تو زیادہ سپیس کی ضرورت محسوس ہو ہمارے نزید تو ای میل ایک" بے" فضول :eek:سی چیز ہے
 
Top