اچھا ہوا کہ دم شب ہجراں نکل گیا (زین العابدین خان عارف)

نیرنگ خیال

لائبریرین
اچھا ہوا کہ دم شب ہجراں نکل گیا
دشوار تھا یہ کام پر آساں نکل گیا

بک بک سے ناصحوں کی ہوا یہ تو فائدہ
میں گھر سے چاک کر کے گریباں نکل گیا

پھر دیکھنا کہ خضر پھرے گا بہا بہا
گر سوئے دشت میں کبھی گریاں نکل گیا

خوبی صفائے دل کی ہماری یہ جانیے
سینے کے پار صاف جو پیکاں نکل گیا

ہنگامے کیسے رہتے ہیں اپنے سبب سے واں
ہم سے ہی نام کوچۂ جاناں نکل گیا

فرقت میں کار وصل لیا واہ واہ سے
ہر آہ دل کے ساتھ اک ارماں نکل گیا

بہتر ہوا کہ آئے وہ محفل میں بے نقاب
عاؔرف غرور ماہ جبیناں نکل گیا​
 
سید عاطف علی

لائبریرین
نام سے لگتا ہے یہ زین العابدین عارف وہی مرزا غالب کے پرودہ بھتیجے ہیں جو مرزا صاحب کی کئی اولادیں وفات پانے پر انہوں نے لے لیے تھے ۔ اور یہ بھی جوان مرگ رہے اور مرزا نے ان کی جواں سال مرگ پر لکھا :

لازم تھا کہ دیکھو مرا رستہ کوئی دن اور
تنہا گئے کیوں اب رہو تنہا کوئی دن اور ۔

ہاں اے فلک پیر جواں تھا ابھی عارف
کیا تیرا بگڑتا جو نہ مرتا کوئی دن اور۔
 
آپ نے درست پہچانا ہے عاطف بھائی۔ یہ وہی زین العابدین خان عارف ہیں۔ :)
 
سید زبیر

محفلین
بہت خوبصورت کلام ، خوش رہیں
بک بک سے ناصحوں کی ہوا یہ تو فائدہ
میں گھر سے چاک کر کے گریباں نکل گیا
 
زبیر مرزا

محفلین
واہ بہت خُوب - برسبیل تذکرہ وہ آپ کی نیلابھوتو والی تصاویرمیں حُسن کی فراوانی دیکھ کرہمارا بھی دم نکل گیا تھا :)(اسکو دال پرپیش لگا کرنہ پڑھا جائے)
 
arifkarim

معطل
نیرنگ خیال بھائی کیلئے فیض لاہوری کشیدہ خط میں:
NikalGeya.jpg
 
مدیر کی آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
واہ بہت خُوب - برسبیل تذکرہ وہ آپ کی نیلابھوتو والی تصاویرمیں حُسن کی فراوانی دیکھ کرہمارا بھی دم نکل گیا تھا :)(اسکو دال پرپیش لگا کرنہ پڑھا جائے)
ہاہاہاااا۔۔۔۔ مرزا بھائی آپ تو اسلام آباد آتے ہی نہیں ورنہ ہم کو ایسی جگہوں پر لازمی لے جائیں۔ :)
 
Top