اچھی اورقابلِ قدر روایات

زبیر مرزا

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاۃ
ہماری کچھ روایات بے حد قابلِ تعریف اورقابل تلقید ہیں کہ ان کا جاری رہنا زندگی میں خوشی اور
مسرتوں کا باعث بنتاہے - اس لڑی میں ایسی روایات کے بارے میں بتائیں جو آپ کو بے حدپسند ہیں
اورقدرے کم ہوتی جارہی ہیں-
شروعات میں کردیتا ہوں- کچھ سال قبل میرے والد صاحب کے انتقال کے بعد میں اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ
خالہ کے گھرجارہا تھا تو میرے بھائی نے رستے سے پھل خریدے میں اُس پوچھا ابھی کیوں لے رہے ہو وآپسی
میں لے لینا - اُس نے جواب دیا " میں یہ خالہ کے گھردینے کے لیے لے رہاہوں - ابو کبھی کسی کے گھرخالی
ہاتھ نہیں جاتے تھے ہمیشہ موسم کا پھل چاہے تھوڑاہی کیوں نہ لیں ضرور لے جاتے ہیں- اورتم نے کبھی
غورنہیں کیا ماموں بھی ہمارے ہاں ہمیشہ کوئی پھل لے کرضرور آتے ہیں - ہمیں اس روایت کو جاری رکھنا چاہیے"-
میں نے کبھی اس پرغورنہیں کیا تھا جب اس کے بارے میں سوچا تو بہت اچھا لگا بزرگوں کا یہ بظاہر
ایک عام ساعمل کتنی محبت اورخلوص کی میٹھاس رکھتا ہے - پھل صحت وعافیت کی علامت ہیں ان سے
زندگی اورخوشیوں کی نویدملتی ہے - اللہ کی یہ نعمت دوسروں کے گھرلےجانا کس قدر احسن عمل ہے جو
رشتوں میں تازگی اورخلوص کو بڑھاتا ہے-
 

تلمیذ

لائبریرین
مجھے یاد ہے کہ بچپن میں ہمارے لئے یہ پابندی ہوتی تھی کہ صح اٹھ کر گھر کے بزرگوں کو پہلی مرتبہ کو ملنے پر سلام کرنا ہوتا تھا۔ یہ روایت اب بھی کہیں کہیں نظر آجاتی ہے لیکن اس میں اتنی پابندی اور باقاعدگی نہیں رہی۔
 

عمرمختارعاجز

لائبریرین
میں نے کئی لوگوں کو دیکھا اگر ان کے گھر برتن میں کچھ بھیج دیا جائے تو وہ بغیر اسے دھوئے اور اس میں کوئی بھی کھانے پینے کی چیز ڈالے بغیر واپس نہیں کرتے۔مجھے یہ روایت بہت پسند آئی اللہ کریم کا شکر ہے میں بھی اس پر حتی الامکان عمل کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم کی کثرت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ صبح اٹھتے جس سے ملنا اس پر سلامتی بھیجنا ۔
کسی کے گھر جانا تو کچھ نہ کچھ لے کر جانا ۔
گھر میں کچھ خاص پکنا تو ہمسائے کے گھر ضرور بھیجنا ۔
 
Top