فرحان دانش
محفلین
دیار غیر میں اچھی نوکری کے چکر ایک اور نوجوان ایجنٹ کی بھینٹ چڑ گیا اور اپنے زندگی کی جمع پونچی ضائع کرنے کے بعد دبئی سے بے دخل کردیا گیا۔ پنجاب کے ضلع ننکانا صاحب کے علاقے واربٹن کے رہائشی وسیم باری ولد محمد سلیم کو سیالکوٹ کے رہنے والے ایجنٹ حاجی نظیر نے ویلڈر کی نوکری کا جھانسہ دیکر الجزائر ٹیکنیکل سروس دبئی کے نام پر تین سال کا نوکری کے ویزا لگوا کر اس کی کاپی پر دبئی بھجوا دیا۔ ائرپورٹ پہنچنے کے بعد امیگریشن حکام نے وسیم سے کہا کہ مطلوبہ کمپنی کو اطلاع کردو تاکہ وہاں کے لوگ آکر تمہیں لے جائیں۔ متعلقہ کمپنی کو فون کر نے پر اطلاع ملی کہ جس کمپنی نے تمہیں ویزہ دیا تھا وہ بھاگ گئی ہے اور اس کا ویزہ منسوخ کردیا گیا ہے۔ دبئی ائرپورٹ پر بے سر و سامانی کی حالت میں ادھر ادھر بھاگتے ہوئے وسیم باری نے روتے ہوئے نمائندہ خصوصی کو بتایا کہ میں ائرپورٹ کی حدود سے نہیں نکل سکتا، یہاں تین دن سے قید ہوں، میں نے امیگریشن حکام سے کہا ہے کہ مجھے واپس لاہور بے دخل کردیں، میں نے واپسی کے ٹکٹ کی رقم کا بندوبست کرلیا ہے، اب جلد وطن روانہ ہوجاؤں گا لیکن خدشہ ہے کہ ائرپورٹ پر مجھے گرفتار کرلیا جائے گا جہاں سے میرے لیے ایک نئی مشکل کا آغاز ہوجائے گا۔
خبر کا ماخذ
http://search.jang.com.pk/details.asp?nid=353291
خبر کا ماخذ
http://search.jang.com.pk/details.asp?nid=353291