نور وجدان
لائبریرین
السلام علیکم اور آداب!
میں ہوں نور، اپنے ساتھی ممبران مریم افتخار، محمد ظہیر، فہد اشرف اور حمیرا عدنان کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر انٹرویو کا سلسلہ جاری ہے اور ہماری ٹیم محفلین کی خدمات کو محفل میں متعارف کرارہی ہے .... اردو محفل پر موجود گوکہ سارے ادیب تو نہیں مگر باذوق محفلین کثرت سے ہیں ... آج ایسے ہی باذوق، ادب کے شیدائی انسان کوآپ سے متعارف کرانے جارہی ہوں .... محبت کسی کو انسانوں سے تو کسی کو کتابوں سے تو کسی کو اشیاء سے ہوجاتی ہے ... محترم اکمل زیدی کراچی کی ایسی شخصیت ہیں جو گرمیوں کا شدت سے انتظار کرتے رہتے ہیں ... بھلا کون گرمیوں کا انتظار کرتا ہے؟ ہمارے اکمل بھیا! آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے ... .اس میں موجود غذائی اجزا اور اس کا میٹھا ذائقہ گرمیوں کے موسم کو.قابل برداشت بنا دیتا.ہے ... ان کی تحاریر سے بھی علم ہوتا ہے کہ یہ آموں کے بہت شوقین ہیں. یوں محسوس ہوتا ہے گرمیوں کا شدت سے انتظار اس وجہ سے کرتے رہتے ہیں کہ کہیں آموں سے محروم نہ رہ جائیں . .
. عمر عزیز کی چالیس سے زائد بہاریں عبور کرچکے ہیں مگر ہنس مکھ طبیعت اور خوش مزاجی سے نوجوان معلوم ہوتے ہیں .. نیت کے صاف، سچے اور کھرے انسان ہیں ... محفل کے اس ہر دلعزیز رکن کا مزاج شاعرانہ ہے ... شاعری نہ صرف پڑھتے ہیں بلکہ کبھی کبھی تک بندی بھی کر لیتے ہیں ... یہ اور بات ہے کہ اوزان کا جبر اور پابندی انکی کی گئی شاعری کا کُچھ نہ بگاڑ سکی ..... ان کی باتوں سے سچائی اور صاف گوئی کی خوشبو آتی ہے، اس وجہ سے ان کو سے سزا بھی سہنی پڑی ہے ... جذباتیت اور عقل کا سنگم، تجربات و مشاہدات لیے بہت ہی دلچسپ شخصیت ہیں جن کا مطالعہ بہت دلچسپ موضوعات پر ہے ....
ان کی سب سے بڑی خوبی ہے کہ یہ دو بھائیوں کو مدلل گفتگو کی راہ دکھاتے ساتھ میں اک پھبتی بھی لگاتے ہیں ... ہنسنے والے ہنستے اور سمجھنے والے سمجھ جاتے ہیں . یہی وجہ ہے ان کی محصول درجہ.بندیوں میں.سب سے زیادہ. "پرمزاح " کی ریٹنگ موجود ہے ...اس سے اندازہ لگالیں کہ.ان کی.طبیعت میں موجود مزاح کا عنصر کس قدر نمایاں ہے
ان کی پاس وضع داری، تحمل اور درگزر کے اوصاف بدرجہ امم ہیں ... ان کی محفل پر اکادکا تحاریر ہی ہیں ...جن میں سے اک بیٹی اور آموں کے موضوع پر ہے ... جس سے اندازہ کر لیجیے کہ بیٹی اور پھلوں کا بادشاہ یعنی کہ آم دونوں کس قدر محبوب ہیں ... ان کی سرگرمی کا گراف اس سال تعطل کا شکار رہا ہے .. شاید یہ محفل سے ناراض ہوگئے تھے مگر ان کی حاضری بتاتی ہے "چھٹتی نہیں ہے منہ سے یہ کافر لگی ہوئی ہے " اس لیے انٹرویو میں ہی ہم ان کو بارِ دگر خوش آمدید کہتے ہیں ..
خوش آمدید اکمل زیدی صاحب ...
آپ کی محفل میں آمد کے لیے کیک ...
ہممم ... یہ چھوٹے والا کیک چلے گا؟ چلیں ہم آپ کے لیے بڑا بھی منگا لیتے ہیں
اور اب سب کی خوش آمدید کی صداؤں میں ہم زیدی بھیا کو ویلکم کرتے ہیں.

آخری تدوین: