جاسمن
لائبریرین
اردو محفل کے زندہ دل، آموں کے شوقین، مزاحیہ آپ بیتیوں اور جگ بیتیوں کے ماہر، سیکھنے کے رسیا، محبت بھرے معصوم دل کے مالک اکمل زیدی پانچ ہزاری تو کب کے ہو چکے لیکن جب تک وہ مزید ہزار تک نہیں پہنچتے، لڑی کھولی جا سکتی ہے۔ یہ اصول ہم نے خود ہی وضع کر لیا ہے۔
تو محفلین! ان پانچ ہزار جمع میں جو جمع ہے، اتنی اکمل زیدی کی آپ بیتیاں اور جگ بیتیاں تو ضرور ہوں گی محفل میں ۔ ڈھونڈیں اور لطف اندوز ہوں۔ اکمل زیدی کی یہ بہت بڑی خوبی ہے کہ معمولی سی بات پہ بھی بہت غور و خوض کرتے ہیں، اس قدر گہرائی میں جا کے سوچتے ہیں اور اس واقعہ میں سے ایسا مزاح اختراع کرتے ہیں کہ لطف بھی آتا ہے اور حیرانی بھی ہوتی ہے کہ ایسے واقعات کو ہم تو لفٹ ہی نہیں کراتے جبکہ اکمل زیدی کیا کیا نکتے نکالتے ہیں۔
ہمیں یقین ہے کہ پانچ ہزاری ہونے پہ بھی کوئی کہانی تشکیل دے سکتے ہیں۔
اللہ پاک سے دعا ہے کہ انھیں اور ان سے منسلک تمام لوگوں کو دونوں جہانوں کی تمام تر خوشیاں، نعمتیں، رحمتیں، آسانیاں ، فضل، کرم اور کامیابیاں عطا فرمائے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین!