سید لبید غزنوی
محفلین
اک المیہ
آج عورت کو ٹی وی چینلوں کی زینت بنادیا گیا، میزبان آتی ہیں، شرمناک لباس، عریانی کا مظہر، سرننگے، اللہ کا دیا ہوا حسن وجمال اس پر رنگ روغن کی سجاوٹ، مذہبی اور قومی امور پر گفتگو۔ دیکھتا ہوں کہ بڑے جید علما کرام بھی انکی محفل میں موجودہوتے ہیں لیکن کوئی بھی یہ کہنے کی جرات نہیں کرتا کہ محترمہ کیا آرائش زیبائش کے بغیرسرپردوپٹہ لیکر اور کم از کم چہرے پر نقاب ڈالکر سوالات کریں ۔ میرے خیال میں اگر خواتین ،خواتین کے لباس میں نقاب کرکے پروگرام کریں تو اس میں انکی عظمت میں اضافہ ہوگا۔ مصنوعات کی تشہیر کے لیئے خوبصورت عورتوں کا انتخاب ہی کیوں؟ پروڈکٹ کی تشہیر کم عورت کے حسن وجمال کی تشہیر زیادہ ہوتی ہے۔ کیا مرد جو ان پروگراموں کو ترتیب دیتے ہیں انہیں خیال نہیں کہ انکے گھر میں بھی ایسی ہی عورتیں لڑکیا ں ہیں ۔ مصنوعات کی تشہیر کے اور بھی کئی انداز ہیں۔ تشہیر میں کام کرنے والیوں کے والدین اور بھائی بھی ہونگے کیا وہ بھی مغرب کی تقلید میں اپنی عزت کو سر بازار نیلام کرنے لگے ہیں۔ان فحش کاموں سے جو دولت حاصل کیجاتی ہے وہ تو حرام مطلق ہے۔ میں تو یہی کہوں گا کہ اللہ کا خوف کرو۔دولتمند بے ایمان مرنے سے غریب ایماندار مرنا زیادہ نفع بخش ہے۔ اگر اللہ توفیق دے۔
از:سید لبید غزنوی
از:سید لبید غزنوی