اکمل زیدی
محفلین
۔۔۔مجھے قطعی اندازہ نہ تھا کہ میں اس کی کمی یوں محسوس کرونگا زندگی اتنی بے کیف ہو جائیگی۔۔۔پھر خیال آیا کہ جب آپ کسی کے بھر پور ساتھ دینے پر بھی اس کا کما حقہ خیال نہ کرو تو اک نہج یوں بھی آتی ہے کہ وہ بھی آپ کا خیال کرنا چھوڑ دیتا ہے۔۔۔
آج کل میں بھی اسی کیفیت سے دوچار ہوں زندگی کا سفر اتنا دشوار ہو جائے گا اندازہ نہیں تھا۔۔ پھر خود کو ملامت بھی کرتا ہوں اب اس کے بغیر زندگی کا تصور ہی محال لگ ریا ہے۔۔۔بڑی چاہت سے اسے اپنایا تھا مگر جب حصول ہو گیا تو قدرتی تھوڑا ریلیکس کر گیا جس کا خمیازہ اس سے دوری کی شکل میں بھگتنا پڑا اب دل میں پکا عہد ہے اب وہ آگئی تو بھرپور توجہ دونگا اور پوری احتیاط رکھونگا اپنی بائیک کی۔۔ اور آئندہ کلچ پکڑ کر نہیں چلاونگا بنیادی وجہ یہی بنی کلچ اور پریشر پلیٹس کے ختم ہونے کی۔۔۔۔

آخری تدوین: