ایک عورت نے ایک عالم سے پوچھا:’’ مین اپنے بچوں کے ساتھ ایسا کیا کروں کہ فجر کو وقت انکی گہری نیند کے باوجود بھی ان کو اٹھا سکوں؟‘‘
عالم نے کہا:’’تم اس وقت کیا کرو گی اگر گھر میں آگ لگ جائے اور بچے گہری نیند سو رہے ہوں؟‘‘
عورت: ’’ میں انہیں جگاؤں گی۔‘‘
عالم اگر ان کی نیند گہری ہوئی تو؟‘‘
عورت نے جواب دیا:’’واللہ ! میں یا تو انہیں جگاؤں گی یا ان کی گردنوں سے پکڑ کر ان کو گھسیٹ کر باہر لے جاؤں گی۔‘‘
تب عالم نے کہا:’’ اگر تم انہیں دنیا کی آگ سے بچانے کے لیے یہ کرو گی تو پھر انہیں جہنم کی بھڑکتی ہوئی آگ سے بچانے کے لیے بھی ایسا کرو۔‘‘