اک دياروشن ہوا طوفان میں

فاخر

محفلین
غزل
احمد فاخر
اک دياروشن ہوا طوفان میں
آنکھ جب کھولی ہے ہندُستان میں

منصفی کی اب توقع ہے فضول
قاتلوں کی بھیڑ ہے ایوان میں

قاتلوں کے خنجروں سے خوف کیوں؟
زہر قاتل تو نہیں پیکان میں!

کیوں ڈرا تے ہو اسارت سے مجھے
عمر گزری ہے مری زندان میں

ہوگئیں رُخصت روایاتِ کہن
اب نہیں انسانیت انسان میں

سربلندی کے سب اسرار و رموز
ھیں منور دوستو! قرآن میں

ہم عمل کرتے اگر قرآن پر
مبتلا ہوتے نہیں خسران میں

شعر و فن کے شغل سے فاخرؔ میاں
رہ نہیں سکتا کوئی نقصان میں
 

فاخر

محفلین
@
غزل
احمد @فاخر
اک دياروشن ہوا طوفان میں
آنکھ جب کھولی ہے ہندُستان میں

منصفی کی اب توقع ہے فضول
قاتلوں کی بھیڑ ہے ایوان میں

قاتلوں کے خنجروں سے خوف کیوں؟
زہر قاتل تو نہیں پیکان میں!

کیوں ڈرا تے ہو اسارت سے مجھے
عمر گزری ہے مری زندان میں

ہوگئیں رُخصت روایاتِ کہن
اب نہیں انسانیت انسان میں

سربلندی کے سب اسرار و رموز
ھیں منور دوستو! قرآن میں

ہم عمل کرتے اگر قرآن پر
مبتلا ہوتے نہیں خسران میں

شعر و فن کے شغل سے فاخرؔ میاں
رہ نہیں سکتا کوئی نقصان میں
اس غزل پر اساتذہ کی اصلاح کی ضرورت تھی۔ پرسوں ہی پوسٹ کیا تھا؛لیکن آج تک یہ غزل اساتذہ کی نظر کرم سے محروم ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
درست ہے کہ میں تو پہلےٹیگ پر ہی مراسلات دیکھتا ہوں، اس کے بعد محض الف بے کی لڑیوں میں جاتا ہوں اور سرسری طور پر باقی عنوانات پر نظر ڈالتا ہوں۔ اور جدید ترین مراسلوں کے دوسرے صفحے تک اتفاق سے ہی جاتا ہوں۔ یہ مراسلہ بھی دوسرے صفحے پر ملا ہے
 

الف عین

لائبریرین
اک دياروشن ہوا طوفان میں
آنکھ جب کھولی ہے ہندُستان میں
... درست

منصفی کی اب توقع ہے فضول
قاتلوں کی بھیڑ ہے ایوان میں
... درست

قاتلوں کے خنجروں سے خوف کیوں؟
زہر قاتل تو نہیں پیکان میں!
... درست

کیوں ڈرا تے ہو اسارت سے مجھے
عمر گزری ہے مری زندان میں
.... اسارت؟ سادہ لفظ اسیری استعمال کرو،
دوسرا مصرع ویسے درست ہے لیکن زندان معلنہ ن کے ساتھ فصیح استعمال نہیں، زنداں ہی بہتر ہے۔ لیکن یہاں قافیہ ہے!( اوپر پیکان کا بھی یہی معاملہ ہے)

ہوگئیں رُخصت روایاتِ کہن
اب نہیں انسانیت انسان میں
... درست

سربلندی کے سب اسرار و رموز
ھیں منور دوستو! قرآن میں
...دوستو بھرتی کا لفظ ہے، اسرار کا منور ہونا بھی خلاف محاورہ ہے، مضمون بھی خاص نہیں، شعر نکالا جا سکتا ہے

ہم عمل کرتے اگر قرآن پر
مبتلا ہوتے نہیں خسران میں
... درست، اگرچہ اردو فارسی میں خسارہ استعمال کیا جاتا ہے، مگر تمہارا مدرسہ کا پس منظر تم کو عربی ترکیبیں زیادہ سمجھاتا ہے! اور قوافی میں ہیں اس قسم کی ترکیبیں جن کو درست بھی نہیں کیا جا سکتا ہے

شعر و فن کے شغل سے فاخرؔ میاں
رہ نہیں سکتا کوئی نقصان میں
.. شعر و فن بھی غریب ہے علم و فن کہا جاتا ہے اور شعر و سخن۔
 
Top