اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا

یوسف-2

محفلین
رخصت ہوا تو بات میری مان کر گیا
جو اُس کے پاس تھا،وہ مجھے دان کر گیا


بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی
اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا


دلچسپ واقعہ ہے کل اک عزیز دوست
اپنے مفاد پر مجھے قربان کر گیا


کتنی سدھر گئی ھے جدائی میں زندگی
ہاں وہ جفا سے مجھ پر احسان کر گیا


خالد میں بات بات پہ کہتا تھا جس کو جان
وہ شخص آخرش مجھے بے جان کر گیا
 

بھلکڑ

لائبریرین
ایک دفعہ پھر مشہور زمانہ شعر کو ہی کوٹ کوں گا۔۔۔۔ سُبحان اللہ کیا یاد دلا دیا۔۔۔۔۔۔۔ جزاک اللہ۔۔۔
بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی
اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا
 

یوسف-2

محفلین
جی شکریہ برادر۔ آپ کی بات درست ہے ۔ کاپی پیسٹ میں یہ شین نہ جانے کہاں اور کیسے کھو گیا :)
 
Top