اک غزل اصلا ح کی غرض سے پوسٹ کررہا ہوں۔

نافرع

محفلین
اک غزل اصلا ح کی غرض سے پوسٹ کررہا ہوں۔


صدا وہ رفتگاں کی ہوگیا ہے
ترے کوچے کی جانب جو گیا ہے

کبھی ڈھونڈوبھی توملتانہیں ہے
مراہرخواب جیسے کھوگیا ہے

گراجواشک پلکوں سے تڑپ کر
یقیں ہے اس کے درتک تو گیا ہے

چلوملتے چلیں اس بے وفا سے
سناہے کہ حسیں اورہوگیا ہے

ادھورے خواب کے تکیہ پے آخر
یہ دل سررکھ کےاپناسوگیا ہے
 
برادر نافرح ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطلع رواں نہیں ہو رہا ۔۔۔۔۔۔۔۔ جو اشعار میری سمجھ میں آئے ، میرے ناقص علم کے مطابق اگر یوں کر لیا جائے تو بہتر ہو گا
صدائے رفتگاں وہ ہو گیا ہے
ترے کوچے کی جانب جو گیا ہے

کہاں ڈھونڈھوں کہیں ملتا نہیں ہے
مرے خوابوں کا منطر کھو گیا ہے

چلو اب دید کو نکلیں ہم اس کی
حسیں کوئی حسیں تر ہو گیا ہے

ادھورے خواب کے بستر پہ آخر
دل ِ آشفتہ تھک کر سو گیا ہے

یہ مجھ ادنیٰ فقیر کی ناقص سی رائے ہے ، اگر جلدی میں زبان کی یا کوئی عروضی غلطی رہ گئی ہو تو معافی چاہوں گا ۔۔۔۔۔۔ ،، حسیں تر ،، کی ترکیب کے بارے قبلہ عبید صاحب کی عالمانہ رائے کا منتظر ہوں ۔۔۔ بہتر اصلاح تو بابائے سخن برادر محترم عبید صاحب ، برادر محمد وارث یا برادر محمود مغل جیسے اہل علم سخنور ہی فرما سکیں گے ۔۔۔۔۔۔
 

نافرع

محفلین
محترم فاروق درویش صاحب
آپ کی راے سرآنکھوں پر۔۔۔ آپ لوگوں کی را ئے کا شدت سے انتظا ر رہتا ہے مجھے۔
 

الف عین

لائبریرین
فاروق درویش کی اصلاح بہت عمدہ ہے، میں بھی اتنا نہیں سوچتا ہوں کہ اور کیا بہتر صورت ہو سکتی ہے۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ فاروق میرا ساتھ دے رہے ہیں۔ ’حسیں تر‘ تو یقیناً درست ہے، اس میں شک کا عنصر کیا ہے؟
 

نافرع

محفلین
یقینا" اس میں کوئی شک کی گنجائش نہیں۔ میں اک بات اور پوچھنا چاہتا تھا ۔
میں نے جو غزل پیش کی تھی وہ وزن میں تھی کہ نہیں ۔۔۔ ؟ مقصد صرف یہ جانچنا ہے کہ وزن کا درست جارہا ہے کہ نہیں۔۔۔ ؟ باقی چیزوں کا اندازہ تو ہورہا ہے۔
بہت بہت شکریہ
 

مغزل

محفلین
عرفان صاحب
فاروق صاحب نے درست نشاندہی کی ہے اسے دامن میں جگہ دیجے ، حسیں تر کےبارے بھی بابا جانی ارشاد فرما چکے ہیں سو میں محض مبارکباد دینے کو حاضر ہوں، مفاعلن مفاعلن فعولن (مصرع اولیٰ میں ایک رکن کی رعایت بھی شامل ہے) کے اوزان پر اچھی کاوش ہے۔ یہ تو خیر رموزو عروض کا معاملہ تھا، اب آتے ہیں نفسِ مضمون کی طرف تو قبلہ اس حوالے یقیناً اوزان کے حامل ان اشعار میں کوئی نہ کوئی بات تو کی گئی ہے ۔ اکہرے پن کے شکار ان باوزن کلمات میں غزل کی روایتی چھب تو خیر موجود ہے مگر داخلی آہنگ عنقا ہے داخلی آہنگ سے مراد شعر کی گہرائی اور گیرائی کے حوالے سےکہہ رہا ہوں۔کوشش کیجے کہ مشاہیر کو بالاستیعاب پڑھیں تو مصر ع پر گرفت اور خیال کے نظم کی صلاحیت میں بیش بہا اضافہ ممکن ہے، بعضے دوست فارسی عربی تراکیب کو شعر کی گہرائی اور وسعت سے تعبیر کرتے ہیں اس سے بھی اجتناب کیا جانا چاہیے ، کوشش کریں تو لفظ کے انتخاب کا معاملہ کیفیت پر چھوڑ دیں ۔۔ تاکہ کیفیت خود اپنے اظہار کے لیے لفظ کا انتخاب کرسکے، پر اس سے پیشتر جیسا کہ عرض کیا کہ مشاہیر کا مطالعہ تو جناب یہ تو کرنا ہی پڑے گا تبھی کیفیت کو اظہار کے لیے ذہنی لغت جسے ذاتی لغت کہا جاتا ہے سے لفظ کے انتخاب میں مدد مل سکے گی۔ امید ہے میری خامہ فرسائی میں کہیں کوتاہی نظر آئے اور رنج کا پہلو نمایاں ہوتا ہو تو مطلع کر کے صرفِ نظر کیجے گا۔ دعا گو: م۔م۔مغل
 
فاروق درویش کی اصلاح بہت عمدہ ہے، میں بھی اتنا نہیں سوچتا ہوں کہ اور کیا بہتر صورت ہو سکتی ہے۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ فاروق میرا ساتھ دے رہے ہیں۔ ’حسیں تر‘ تو یقیناً درست ہے، اس میں شک کا عنصر کیا ہے؟
محترم و مکرم عبید صاحب آپ کی مثالی شخصیت تمام ادبی حلقوں کیلئے مشعل راہ بھی ہے اور اک مثال بھی ۔۔۔۔۔۔۔ علم کو آگے بڑھانا ہی افضل صدقہ ء جاریہ ہے ۔ دعا گو ہوں کہ مولائے کائنات آپ کی صحت اور زندگی میں برکت عطا فرمائے اور آپ کا دست شفقت ہم سب کے سروں پر سلامت رہے ۔ آمین ۔۔۔۔خوش آباد و خوش مراد
 
یقینا" اس میں کوئی شک کی گنجائش نہیں۔ میں اک بات اور پوچھنا چاہتا تھا ۔
میں نے جو غزل پیش کی تھی وہ وزن میں تھی کہ نہیں ۔۔۔ ؟ مقصد صرف یہ جانچنا ہے کہ وزن کا درست جارہا ہے کہ نہیں۔۔۔ ؟ باقی چیزوں کا اندازہ تو ہورہا ہے۔
بہت بہت شکریہ
برادر آپ کی بحر اور اوزان میں تو کوئی غلطی نہیں لیکن ہاں اشعار کی بنت میں کچھ عیب ضرور ہیں ، وزن کے ساتھ ساتھ شعر کے جمالیاتی حسن پر بھی نگاہ رکھیں تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انشاللہ وقت کے ساتھ ساتھ بہتری آئے گی ۔۔۔۔۔۔ جگ جگ جئیں
 

نافرع

محفلین
مغل صاحب آپ کا بہت شکریہ ۔۔۔ کہ آپ نے مری کوشش کو دیکھا ۔۔۔پڑھا اور پھر رائے دی ۔۔۔اور ساتھ ساتھ حوصلہ افزائی بھی کی۔
 

مغزل

محفلین
مغل صاحب آپ کا بہت شکریہ ۔۔۔ کہ آپ نے مری کوشش کو دیکھا ۔۔۔پڑھا اور پھر رائے دی ۔۔۔اور ساتھ ساتھ حوصلہ افزائی بھی کی۔
ارے ارے پیارے صاحب ،
شکریہ کی کوئی بات نہیں، یہ میرےفرائض میں شامل ہے ۔انشا اللہ مراسلت کا شرف حاصل رہے گا۔
دعا گو ہوں۔
 
Top