اک معصوم سی خواہش۔۔۔

رکھوں تو تیرے ہاتھ سے
کھولوں تو تیرے ہاتھ سے
مختصر خواہش
ایسا روزہ میرے بھی ہو

13445522_1198626900201517_6757379298376610493_n_zps6cm6rwqn.jpg
 
معذرت کہ آپ کی خواہش پر پانی پھیر رہا ہوں، کہ ایسی خواہش صرف خواہش رہ جاتی ہے۔
اطلاعاً عرض تابش بھائی ۔۔۔۔بہت ہی جلد یہ خواہش پوری ہونے والی ہے اور پھر آپکی اس بات پہ پانی پھر جائے گا۔۔۔غصہ نہ کیجئیے گا۔۔۔ہماری خواہشوں پہ یوں تو نا پانی ڈالیے۔۔۔گر می اتنی ہی زیادہ ہے تو دو چار ٹب پانی اپنے اوپر بہا لیں۔۔۔مگر معصوم خواہشوں کا کچھ تو خیال کریں۔۔۔اللہ آپ کو سلامت رکھے۔۔۔
 
محمداحمد

لائبریرین
بہت ہی فضول سی بات ہے۔

رمضان کا مہینہ اور روزہ اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے ہوتا ہے نہ کہ ان فضول باتوں کے لئے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
کیا بیوی کے ساتھ رومانس فضول سی بات ہے ؟

اول تو پہلی پوسٹ میں کسی قسم کی وضاحت موجود نہیں ہے۔ آپ نے ایک سمت متعین کر دی ہے تب بھی ماہِ صیام کے تناظر میں یہ ایک بے کار (یا کم سے کم انتہائی نجی قسم کی) کی بات ہے۔

پبلک فورم پر روزے سے متعلق بات ایسی ہونی چاہیے کہ جس میں ماہِ صیام کے فیوض و برکات کا ذکر ہو یا کوئی عمومی بات ہی ہو۔

تاہم یہ میری ذاتی رائے ہے آپ کا یا کسی اور کا اس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
 
جنید اقبال

محفلین
بہت ہی فضول سی بات ہے۔

رمضان کا مہینہ اور روزہ اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے ہوتا ہے نہ کہ ان فضول باتوں کے لئے۔
بیشک روزہ اللہ کی رضا کے لیے رکھا جایا ہے لیکن اللہ کی رضا اس میں بھی ہے ک میاں بیوی ایک ساتھ بیٹھ کر کھائیں ہنسی خوشی زندگی گزاریں اور ہمیشہ محبت قائم رہے :)
 
عباس اعوان

محفلین
اول تو پہلی پوسٹ میں کسی قسم کی وضاحت موجود نہیں ہے۔ آپ نے ایک سمت متعین کر دی ہے تب بھی ماہِ صیام کے تناظر میں یہ ایک بے کار (یا کم سے کم انتہائی نجی قسم کی) کی بات ہے۔

پبلک فورم پر روزے سے متعلق بات ایسی ہونی چاہیے کہ جس میں ماہِ صیام کے فیوض و برکات کا ذکر ہو یا کوئی عمومی بات ہی ہو۔

تاہم یہ میری ذاتی رائے ہے آپ کا یا کسی اور کا اس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
پہلی پوسٹ میں واقعی کسی قسم کی وضاحت موجود نہیں ہے،کچھ بھی گمان کیا جا سکتا ہے۔ پیرو پوسٹس میں بات غالباً واضح ہو جاتی ہے۔ اور درست ہے کہ ایسی خواہشات نجی ہوتی ہیں، لیکن کیا شعرا حضرات ببانگِ دہل ایسی باتیں نہیں کرتے ؟ پہلی پوسٹ بھی تو نثری شاعری ہی ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
لیکن کیا شعرا حضرات ببانگِ دہل ایسی باتیں نہیں کرتے ؟ پہلی پوسٹ بھی تو نثری شاعری ہی ہے۔

تو کیا شعراء تمام تر تنقید سے بالاتر ہوا کرتے ہیں؟

دوسری بات یہ ہے کہ روزے سے اس بات کو جوڑنا مجھے تو کوئی شاعرانہ بات نہیں لگتی۔ بہر کیف پھر وہی بات کہ:

یہ میری ذاتی رائے ہے آپ کا یا کسی اور کا اس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
 
عباس اعوان

محفلین
تو کیا شعراء تمام تر تنقید سے بالاتر ہوا کرتے ہیں؟

دوسری بات یہ ہے کہ روزے سے اس بات کو جوڑنا مجھے تو کوئی شاعرانہ بات نہیں لگتی۔ بہر کیف پھر وہی بات کہ:
میرا مؤقف یہ تھا کہ روزہ، قاطع رومانس نہیں ہے، کہ شریعت میں بھی اس بات کی اجازت ہے۔
بہرحال، میں بھی بحث برائے بحث کا قائل نہیں ہوں۔
خوش رہیں
:)
 
بیشک روزہ اللہ کی رضا کے لیے رکھا جایا ہے لیکن اللہ کی رضا اس میں بھی ہے ک میاں بیوی ایک ساتھ بیٹھ کر کھائیں ہنسی خوشی زندگی گزاریں اور ہمیشہ محبت قائم رہے :)
آپ کی بات ہمیں پسند آئی ۔۔۔۔ہمارا مقصد بھی یہی تھا۔۔۔ذرا یہ بات ۔۔۔@محمد احمد بھائی کو بھی سمجھا دیں۔۔
 
کیا بیوی کے ساتھ رومانس فضول سی بات ہے ؟
بالکل بھی نہیں۔۔۔۔اللہ قرآن میں خود فرماتے ہیں۔۔۔هُوَ الَّذِي خَلَقَكُم مِّن نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ وَجَعَلَ مِنْهَا زَوْجَهَا لِيَسْكُنَ إِلَيْهَا۔۔۔۔﴿الأعراف: ١٨٩﴾
 
شمشاد

لائبریرین
اللہ آپ کی خواہش کو جلد پورا کرے ۔پھر ماں کے پراٹھے
یاد آہیں گے۔
عجب اقبال صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔
اپنا تعارف تو دیں۔

مزید یہ کہ انکی خواہش کو چار سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے، اب تو ماشاء اللہ انکے بچے بھاگتے دوڑتے ہوں گے۔
 
Top