اک معمہ ہے سمجھنے کا ۔۔۔۔۔۔۔

صائمہ شاہ

محفلین
سوشل نیٹ ورکس پر خواتین اپنی تصاویر یا تفصیلات چھپاتی ہیں تو اس کی وجوہات سمجھ میں آتی ہیں مگر مرد حضرات ایسا کیوں کرتے ہیں ؟ اس کے پیچھے کیا عوامل ہیں ؟
 
زیک

مسافر
سوشل نیٹ ورکس پر خواتین اپنی تصاویر یا تفصیلات چھپاتی ہیں تو اس کی وجوہات سمجھ میں آتی ہیں مگر مرد حضرات ایسا کیوں کرتے ہیں ؟ اس کے پیچھے کیا عوامل ہیں ؟
اسی سے ملتی جلتی بات تو مجھے عجیب محسوس ہوتی ہے وہ یہ ہے کہ اپنی تصویر نہیں لگانی تو نہ لگائیں مگر پلیز نیٹ سے اٹھائی ہوئی کسی celebrity یا ماڈل وغیرہ کی تصویر کو پروفائل کے طور پر استعمال نہ کریں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ایک وجہ تو یہ ہوتی ہے کہ اپنی شکل پر اعتراض ہوتا ہے۔ دوسری وجہ یہ کہ اپنا اصل چہرہ دکھانے کے بعد ہمت نہیں ہوتی اصل تصویر دکھانے کی :)
 
صائمہ شاہ

محفلین
ایک وجہ تو یہ ہوتی ہے کہ اپنی شکل پر اعتراض ہوتا ہے۔ دوسری وجہ یہ کہ اپنا اصل چہرہ دکھانے کے بعد ہمت نہیں ہوتی اصل تصویر دکھانے کی :)
اصل چہرہ تو کچھ لفظوں میں ہی ظاہر ہو جاتا ہے پھر یہ ان سیکیوریٹی کیوں ؟
 
صائمہ شاہ

محفلین
سعود بھائی ، نیرنگ ، فاتح ( اپنی گھورتی تصویر کے ساتھ ) زیک ، سید ناصر ان کے ساتھ بات کرنا آسان لگتا ہے کیونکہ آپ کو ایک نام کے ساتھ جُڑا چہرہ نظر آتا ہے
 
سوشل نیٹ ورکس پر خواتین اپنی تصاویر یا تفصیلات چھپاتی ہیں تو اس کی وجوہات سمجھ میں آتی ہیں مگر مرد حضرات ایسا کیوں کرتے ہیں ؟ اس کے پیچھے کیا عوامل ہیں ؟
ان سمجھ میں آنے والی وجوہات پر کچھ روشنی ڈالی جائے تا کہ اس کے مقابل جائزہ لیا جا سکے کہ مد مقابل کے مخفی ہونے کے کیا اسباب ہو سکتے ہیں؟ :) :) :)
 
عمر سیف

محفلین
ہمیں تو بھول ہی گئے ۔۔ہم بھی "اب" بےپردہ ہیں ۔۔ جب نہیں تھے تو اُس کی کوئی وجہ نہیں تھی ۔۔ (گو بہت سے پرانے ممبران ہمیں جانتے بھی تھے)
 
زیک

مسافر
سوشل نیٹ ورکس پر خواتین اپنی تصاویر یا تفصیلات چھپاتی ہیں تو اس کی وجوہات سمجھ میں آتی ہیں
ویسے ایک خاتون دوست کا کہنا ہے کہ فیس بک پر کسی پرانی سہیلی کی فرینڈ ریکوسٹ آتی ہے تو معلوم ہی ہیں ہوتا کہ کون ہے۔ نام شادی کی وجہ سے بدل گیا ہوتا ہے اور پروفائل کی تصویر کبھی اپنی نہیں ہوتی۔
 
Top