اک معمہ ہے سمجھنے کا ۔۔۔۔۔۔۔

صائمہ شاہ

محفلین
ویسے ایک خاتون دوست کا کہنا ہے کہ فیس بک پر کسی پرانی سہیلی کی فرینڈ ریکوسٹ آتی ہے تو معلوم ہی ہیں ہوتا کہ کون ہے۔ نام شادی کی وجہ سے بدل گیا ہوتا ہے اور پروفائل کی تصویر کبھی اپنی نہیں ہوتی۔
مجھے اس سے بھی کوفت ہوتی ہے تصویر کی ضرورت ہی کیا ہے اگر اپنی نہیں ہے
 
وہ کیسے بھیا ؟ میں نے شائد ہی کسی مغربی خاتون کو سوشل نیٹ ورک پر تصویر کے بغیر دیکھا ہو
تھوڑا سا معاملہ مختلف ہے یہاں۔ ابھی دو تین ہفتہ قبل ہم اپنے پروفیسر کے ساتھ کچھ سوشل میڈیا سے متعلق ریسرچ آئیڈیاز پر تبادلہ خیال کر رہے تھے تو اس دوران اس نتیجے پر پہنچے کہ اکثر خواتین کی پروفائل پر تنہا چہرہ ہونے کے بجائے فیملی کی تصویر ہوتی ہے، مثلاً بچوں کے ساتھ یا پھر شوہر کے ساتھ۔ نو عمر لڑکیوں کا معاملہ قدرے مختلف ہو سکتا ہے۔ چونکہ یہ تجزیہ اکثریت کی بنیاد پر تھا اس لیے انفرادی مثالیں دینے کی ضرورت نہیں۔ :) :) :)
 
سوشل نیٹ ورکس پر خواتین اپنی تصاویر یا تفصیلات چھپاتی ہیں تو اس کی وجوہات سمجھ میں آتی ہیں مگر مرد حضرات ایسا کیوں کرتے ہیں ؟ اس کے پیچھے کیا عوامل ہیں ؟
صائمہ باقی باتیں تو بعد میں پہلے آپ یہ بتائیں کہ آپ کے اس سوال کے پیچھے کیا عوامل کارفرما ہیں :heehee:
اس پر نہ روشنی ڈال لی جائے کیا خیال ہے پھر ؟:)
 
اوہ پلیز آپ مت پوچھیں یہ سوال :wasntme:
اس کے پیچھے کے عوامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پردئے میں رہنے دو
 
فاتح

لائبریرین
سوشل نیٹ ورکس پر خواتین اپنی تصاویر یا تفصیلات چھپاتی ہیں تو اس کی وجوہات سمجھ میں آتی ہیں مگر مرد حضرات ایسا کیوں کرتے ہیں ؟ اس کے پیچھے کیا عوامل ہیں ؟
ایک وجہ تو یہ ہوتی ہے کہ اپنی شکل پر اعتراض ہوتا ہے۔ دوسری وجہ یہ کہ اپنا اصل چہرہ دکھانے کے بعد ہمت نہیں ہوتی اصل تصویر دکھانے کی :)
قیصرانی بھائی کی بات سے اتفاق کرتے اور اسے آگے بڑھاتے ہوئے شاید ایک وجہ اپنی عمر اور بدصورتی کو چھپانا بھی ہو سکتا ہے کہ اب مجھ جیسے بڈھے بابے کی تصویر لگ ہو اور فلرٹ کرنے کی کوشش کروں تو کڑیاں بالیاں کہیں گی کہ اپنی عمر ویکھ تے کرتوت ویکھ :rollingonthefloor:
 
قیصرانی

اگر آپ کی تصویر نہ لگی ہوتی تو ہم شاید مان بھی جاتے :)
 
قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی بھائی کی بات سے اتفاق کرتے اور اسے آگے بڑھاتے ہوئے شاید ایک وجہ اپنی عمر اور بدصورتی کو چھپانا بھی ہو سکتا ہے کہ اب مجھ جیسے بڈھے بابے کی تصویر لگ ہو اور فلرٹ کرنے کی کوشش کروں تو کڑیاں بالیاں کہیں گی کہ اپنی عمر ویکھ تے کرتوت ویکھ :rollingonthefloor:
اوہ سوری، آپ میری بات کر رہے تھے :rollingonthefloor:
 
صائمہ شاہ

محفلین
قیصرانی بھائی کی بات سے اتفاق کرتے اور اسے آگے بڑھاتے ہوئے شاید ایک وجہ اپنی عمر اور بدصورتی کو چھپانا بھی ہو سکتا ہے کہ اب مجھ جیسے بڈھے بابے کی تصویر لگ ہو اور فلرٹ کرنے کی کوشش کروں تو کڑیاں بالیاں کہیں گی کہ اپنی عمر ویکھ تے کرتوت ویکھ :rollingonthefloor:
تو کیا تمام باپردہ حضرات انہی خوبیوں سے مرصع ہوتے ہیں ؟
 
Top