اک چڑیا۔۔۔۔!


اک چڑیا چن چن تنکے لائی
محنت کی، نیند اڑائی
تنکا تنکا گھر بنایا
خون سے سینچا، خوابوں سے سجایا
بچے پالے، دکھ سنبھالے
کیا جانیں یہ دنیا والے
پھر کچھ اور چڑیاں آئیں
سازش، سیاست ساتھ میں لائیں
آشیانہ تباہ کر ڈالا
رشتوں کو فنا کر ڈالا
پھراڑ گئیں وہ درر گگن میں
چڑیا لپٹی ہے بے گور کفن میں!

خرم​
 
المیہ کہیں یا معاشرے کا چلن
سچ تو یہ کہ
ساس بھی کبھی بہو تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہاں ٹائپو ہے شاید ۔۔۔۔۔؟

بہت سی دعاؤں بھری داد
بہت دعائیں
بے شک درست فرمایا۔ جزاک اللہ ممنون ہوں۔
اور یہ ٹائپو ہے درست نشاندہی کی ۔ جزاک اللہ :)
 
Top