اک کڑی نظر!

نیلم

محفلین
ایک ہی تو چاند ہے وہ بھی آجکل رات میں لالٹین کا کام دے رہا ہے۔ اس پر بھی اگر آپ کا قبضہ ہوگیا تو۔۔۔ عوام بیچاری کا کیا بنے گا۔
ارے نہیں اب میں اتنی بھی خود غرض نہیں کہ آپ سے آپ کی روشنی چھین لوں،حکومت کی طرح.چاند میراہوکہ بھی سب کوروشنی دےگا...Lolllll
 
عدیل منا

محفلین
ارے نہیں اب میں اتنی بھی خود غرض نہیں کہ آپ سے آپ کی روشنی چھین لوں،حکومت کی طرح.چاند میراہوکہ بھی سب کوروشنی دےگا...Lolllll
سوال صرف روشنی کا نہیں ہے۔ ان بیچارے عاشقوں کا بھی سوچیں جنہوں نے کسی سے عہد پیمانِ وفا باندھا ہو اور اس عہد کی اک شق چاند لانا بھی ہو۔ پھر کیا آپ رینٹ پر دیا کریں گی۔
 
نیلم

محفلین
آج تک جیسے سارے عاشقوں نے سب کو صرف لاروں پہ رکھاہواہے ویسےہی لاروں پہ اُن کا کام چل جاناہے...
(آج تک کسی نےبھی کسی کوچاند لا کر تو نہیں دیا)
 
عدیل منا

محفلین
آج تک جیسے سارے عاشقوں نے سب کو صرف لاروں پہ رکھاہواہے ویسےہی لاروں پہ اُن کا کام چل جاناہے...
(آج تک کسی نےبھی کسی کوچاند لا کر تو نہیں دیا)
دیکھیں جی۔ہم آپ کو یوں عاشقوں کی بے بسی کا مذاق اڑانے نہیں دیں گے۔ اگر ہمارے پر ہوتے تو ہم ثابت کرتے کہ سب جھوٹے نہیں ہوتے۔ مگر آپ فکر ناٹ۔ ایک صاحب نے چکور کو اس کام پر لگایا ہوا ہے۔ کسی دن خوشخبری مل ہی جائے گی۔
 
دل کےخوش رکھنےکوغالب یہ خیال اچھاہے...lollllll
 
تبسم

محفلین
انسان خوبیوں اور خامیوں کا اک حسین مرقع ہے!
اگر اپنی ذات کو خود اپنے ہی روبرو کردیا جائے تو یہ خامیاں اور خوبیاں کھل کر سامنے آتی ہیں،
لیکن اس کے لیئے اک کڑی نظر ڈالنا بے حد ضروری ہے، ایسی نظر جو ہم دوسروں پر تانے رکھتے ہیں۔
ایک آئینہ چاہیئے جس سے آپ کے دل کے اجالے اور من کی کثافتیں سامنے آجائیں۔
آپ کے خیال میں وہ کونسی دو خوبیاں ہیں جنہیں آپ خود میں موجود پاکر مسرور ہوتے ہیں؟
اور وہ کونسی دو خامیاں ہیں جنہیں سوچ کر رنجیدہ ہوتے ہیں کہ یہ نہیں ہونی چاہیئے تھیں؟
اب تک کس کس نے یہاں آپنی خوبیا اور خامیاں بتائیں ہیں زارا مجھے بتائیں اُس کے بعد میں ڈیسیڈ کرؤں گی کے مجھےبھی بتانی ہیں کے نہیں
 
ساجد

محفلین
سوال صرف روشنی کا نہیں ہے۔ ان بیچارے عاشقوں کا بھی سوچیں جنہوں نے کسی سے عہد پیمانِ وفا باندھا ہو اور اس عہد کی اک شق چاند لانا بھی ہو۔ پھر کیا آپ رینٹ پر دیا کریں گی۔
ایسے عاشقانِ با مراد میران شاہ اور پشاور کے چند مخصوص علماء سے رابطے میں رہا کریں۔ چاند رینٹ پہ لینے کی ضرورت ہی پیش نہ آئے گی بلکہ جب چاہیں اپنا نیا نکور چاند حاصل کر سکیں گے .......وہ بھی عید کا۔ :)
اب لاہور میں بھی ایک شاخ کھل گئی ہے جس کے ڈسٹری بیوٹر مولانا طاہر اشرفی ہیں۔اس لئے پنجابی عاشقین دل چھوٹا نہ کریں۔:p
 
امریکہ کے ایک ریاضی دان ہیں کچھ عرصہ پہلے انہوں نے کہا تھا کہ زمین کا جھکاؤ سورج کی طرف بہت بڑھ گیا ہے جس کی سے وجہ سے شدید موسم اور دیگر آفات نازل ہورہی ہیں اس لئے ایٹمی دھماکے سے چاند کو تباہ کردیا جائے۔ تب سے ہم یہی سمجھ رہے تھے کہ چاند ریاضی دانوں کے ڈر سے رات کو نکلتا ہے۔
پشاور اور کراچی کےعلماء تو اعتبار کے لائق ہی نہیں، تارے گنتے گنتے بھی نیا چاند چڑھا دیتے ہیں۔ اب آپ نے لاہور میں نئی برانچ کھلنے کی خبر سنا دی ہے۔ عاشق حضرات کیلئے یہ ایک خوشخبری ہو تو ہو مگر ہمارے لئے یہ لمحہ فکریہ ہے۔ پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں اس بار تین چاند نکلے مولانا طاہر اشرفی صاحب اب پاکستان کو چار چاند نہ لگادیں۔ اور عیدی کے نام پر جو حضرات چندہ لینے آتے ہیں ان کی بھی چاندی ہوجائے گی۔ اس لئے اب ہم ارادہ بنا رہے ہیں کہ "چندا بچاؤ مہم" شروع کی جائے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
امریکہ کے ایک ریاضی دان ہیں کچھ عرصہ پہلے انہوں نے کہا تھا کہ زمین کا جھکاؤ سورج کی طرف بہت بڑھ گیا ہے جس کی سے وجہ سے شدید موسم اور دیگر آفات نازل ہورہی ہیں اس لئے ایٹمی دھماکے سے چاند کو تباہ کردیا جائے۔

کیا واقعی ؟؟؟؟؟؟؟
 
عاطف بٹ

محفلین
پھر تو قرہالعین جی کو پہلے بتا نے دے تے ہیں بعد میں مجھ سے یہ نا کہے دیں کے میں نے اُن کو کہے نے کا موقا نہیں دیا
نہیں اپ بتا دیجئے بہنا!
سبحان اللہ! یہ آپ دونوں کا 'بہن چارہ' ہم بعد میں دیکھ لیں گے، فی الحال اپنی اپنی خوبیاں خامیاں بتائیں! :p
 
Top