راحت اندوری اگر خلاف ہیں، ہونے دو، جان تھوڑی ہے (راحت اندوری)

عاطف بٹ

محفلین
اگر خلاف ہیں، ہونے دو، جان تھوڑی ہے
یہ سب دھواں ہے، کوئی آسمان تھوڑی ہے

لگے گی آگ تو آئیں گے گھر کئی زد میں
یہاں پہ صرف ہمارا مکان تھوڑی ہے

میں جانتا ہوں کہ دشمن بھی کم نہیں لیکن
ہماری طرح ہتھیلی پہ جان تھوڑی ہے

ہمارے منہ سے جو نکلے وہی صداقت ہے
ہمارے منہ میں تمہاری زبان تھوڑی ہے

جو آج صاحبِ مسند ہیں، کل نہیں ہوں گے
کرائے دار ہیں، ذاتی مکان تھوڑی ہے

سبھی کا خون ہے شامل یہاں کی مٹی میں
کسی کے باپ کا ہندوستان تھوڑی ہے
 

تلمیذ

لائبریرین
بہت اعلیٰ انتخاب، بٹ جی۔ شکریہ۔
راحت اندوری تو بس چھا جاتے ہیں۔ اسی غزل پر مشتمل ان کا وڈیو محفل میں کسی اور زمرے (غالباً آج کی وڈیو) میں شامل ہے۔ پڑھنے کی نسبت ان کو سننے میں زیادہ لُطف ہے۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
بہت اعلیٰ انتخاب، بٹ جی۔ شکریہ۔
راحت اندوری تو بس چھا جاتے ہیں۔ اسی غزل پر مشتمل ان کا وڈیو محفل میں کسی اور زمرے (غالباً آج کی وڈیو) میں شامل ہے۔ پڑھنے کی نسبت ان کو سننے میں زیادہ لُطف ہے۔
سننے میں یا دیکھنے میں ۔ :jokingly:
 

نایاب

لائبریرین
اک خوبصورت انتخاب
میں جانتا ہوں کہ دشمن بھی کم نہیں لیکن
ہماری طرح ہتھیلی پہ جان تھوڑی ہے

بہت دعائیں
 

سید زبیر

محفلین
بہت خوب ۔۔ لا جواب انتخاب
میرے لئے تو یہی صحیح ہے
جو آج صاحبِ مسند ہیں، کل نہیں ہوں گے
کرائے دار ہیں، ذاتی مکان تھوڑی ہے
 

شیزان

لائبریرین
لگے گی آگ تو آئیں گے گھر کئی زد میں
یہاں پہ صرف ہمارا مکان تھوڑی ہے

میں جانتا ہوں کہ دشمن بھی کم نہیں لیکن
ہماری طرح ہتھیلی پہ جان تھوڑی ہے

عمدہ انتخاب عاطف بھائی۔
خوش رہیئے
 
ہوا ہے بند تو ہو جائے جان تھوڑی ہے
یہ گوشت ہی تو ہے بھائی ایمان تھوڑی ہے


بڑے کا گوشت ہے آبِ حیات تھوڑی ہے
بغیر اسکے مشکل میں جان تھوڑی ہے


کریں گے بند تو نقصان اس میں سب کا ہے
صرف گھاٹے میں مسلمان تھوڑی ہے


لگی ہے پابندی تو پریشان وہ بھی ہیں
کباب کے شوقین صرف مسلمان تھوڑی ہے
 
ہوا ہے بند تو ہو جائے جان تھوڑی ہے
یہ گوشت ہی تو ہے بھائی ایمان تھوڑی ہے


بڑے کا گوشت ہے آبِ حیات تھوڑی ہے
بغیر اسکے مشکل میں جان تھوڑی ہے


کریں گے بند تو نقصان اس میں سب کا ہے
صرف گھاٹے میں مسلمان تھوڑی ہے


لگی ہے پابندی تو پریشان وہ بھی ہیں
کباب کے شوقین صرف مسلمان تھوڑی ہے


نا کرو بھائی
 
Top