اگر فیس بک کا استعمال ترک کر دیں تو کیا ہو گا؟

مانیں یا نہ مانیں مگر فیس بک، انسٹاگرام، اسنیپ چیٹ اور ٹوئٹر وغیرہ کو آپ دن میں ایک سے زائد بار ضرور کھولتے ہوں گے۔

مگر اس وقت کیا ہوگا جب آپ سوشل میڈیا کا استعمال ترک کرنا چھوڑ دیں گے؟

اگر آپ ایک ہفتے تک بھی کسی طرح فیس بک کو استعمال نہ کریں تو ممکنہ طور پر درج ذیل چیزیں آپ کے ساتھ ہوں گی۔
پہلے تو بہت زیادہ بیزار ہوں گے
ہر پندرہ سے تیس منٹ میں فیس بک یا کوئی سوشل میڈیا دیکھنے کی عادت ترک کرنا آسان نہیں، لہذا آپ شروع میں تو انتہائی بوریت محسوس کریں گے اور ہوسکتا ہے کہ بار بار ای میلز کھول کر دیکھنا شروع کردیں۔

غلطی سے فیس بک اوپن کرلیں گے
ویسے تو ہوسکتا ہے آپ کوئی اور ویب سائٹ کھولنا چاہتے ہوں مگر اچانک ہی سوشل میڈیا ایپس کو اوپن کرلیں، یہ دماغ کا کمال ہوتا ہے جو بار بار کی جانے والی چیز کو دہرانے کا عادی ہوجاتا ہے۔

مگر آپ کو ارگرد کی خوبصورتی کا احساس ہوگا
وقت گزاری کے لیے قدرتی ماحول میں چہل قدمی کریں اور اپنا فون بھی ساتھ نہ رکھیں، یہ ایک خوبصورت اور دماغ کو پرسکون کردینے والا تجربہ ثابت ہوگا۔

غلطیاں کم ہوجائیں گی
جی ہاں سوشل میڈیا سے دوری پر آپ کا شعور زیادہ بیدار رہے گا اور آپ اپنے ارگرد پر زیادہ توجہ مرکوز کرسکیں گے اور مختلف غلطیوں سے بچ جائیں گے۔

مطالعے کے لیے زیادہ وقت
اب چونکہ وقت زیادہ ہوگا تو ہوسکتا ہے کہ مطالعہ آپ کے دل کو بھا جائے اور کیا آپ کو معلوم ہے کہ مطالعے کی عادت سائنسی طور پر زندگی کا دورانیہ بڑھانے کے لیے مددگار ثابت ہوچکی ہے؟

آپ کے پیارے قریب آئیں گے
اگر تو آپ اکثر وقت سوشل میڈیا پر گزارتے ہیں تو ہوسکتا ہے کہ رشتے دار اور دوستوں کے لیے وقت نہ وہتا ہے، مگر وہ آپ کو بھولتے نہیں اور آپ ان کے لیے وقت نکالیں تو وہ کھلے بانہوں سے آپ کا خیرمقدم کریں گے۔

لطف اندوز ہونے کے لیے وقت ملے گا
اچھے نظر آنے والے برگر یا بریانی کی بہترین تصویر لینے کی فکر کی بجائے اسے کھانا آپ کو زیادہ لطف اندوز ہونے کا موقع دے گا۔

ہوسکتا ہے اکاﺅنٹس ڈیلیٹ کردیں
اگر تو آپ کو واقعی یہ تمام خوشگوار تجربات ہوئے تو ہوسکتا ہے کہ آپ فیس بک کا اکاﺅنٹ ڈیلیٹ ہی کردیں۔
 

زیک

مسافر
یہ بھی ممکن ہے کہ فیسبک سے دور رہ کر آپ شدید بور ہوں آپ کی زندگی جہنم بن جائے آپ ڈپریشن کا شکار ہو جائیں اور ایک دن خودکشی کر لیں۔
 
آپی دسمبر 2014 سے ایف بی اور ستمبر 2015 سے ٹویٹر، چھوڑنے کے بعد غلطی سے لنک بھی نہیں کھولے۔ الحمد للہ۔ اس سے زندگی میں جو سکون آیا ہے وہ بیان سے باہر ہے۔۔۔۔۔ سب سے بڑھ کر مثبت خیالات، اچھا سوچنے، پڑھنے اور لکھنے کا وقت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
آپی دسمبر 2014 سے ایف بی اور ستمبر 2015 سے ٹویٹر، چھوڑنے کے بعد غلطی سے لنک بھی نہیں کھولے۔ الحمد للہ۔ اس سے زندگی میں جو سکون آیا ہے وہ بیان سے باہر ہے۔۔۔۔۔ سب سے بڑھ کر مثبت خیالات، اچھا سوچنے، پڑھنے اور لکھنے کا وقت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کو فیسبک اور ٹویٹر سے کیا مسائل تھے اور ان کو چھوڑنے سے کیا فائدہ ہوا؟
 

نایاب

لائبریرین
اس حقیقت کو کون جھٹلائے کہ " زیادتی " کسی بھی قسم کی ہو نقصان دہ ہوتی ہے ۔
فیس بک ٹویٹر یا دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سب ہی کسی نہ کسی صورت علم و آگہی کی تقسیم کا ذریعہ ہیں ۔
یہ " صورت " براہ راست کسی بھی " صارف " کے مطلوبہ علم کی طلب سے مشروط ہے ۔
اگر ان پلیٹ فارمز کو اعتدال کی حد میں رہتے استعمال کیا جائے تو یہ کسی بھی صارف کو اپنا ایسا اسیر نہیں کرسکتے
کہ صارف حقیقی معاشرے سے کٹ کر ان کے بنائے مصنوعی معاشرے میں محو ہوجائے ۔
بہت دعائیں
 

لاریب مرزا

محفلین
سب سے پہلے تو محفل میں دوبارہ سے خوش آمدید :)

فیس بک اگر بند ہو جائے تو بوریت تو ہو گی۔ لیکن اتنی زیادہ نہیں۔ ہم فیس بک سمیت جتنے بھی ایپس پر ہیں ہر جگہ دوستوں کی فہرست ایک ہی ہے۔ دوستوں سے ہی رابطہ رکھنا ہے تو چاہے میسجز یا فون کالز پر ہی ہو جائے۔ :happy:
ویسے ہم بور ہوں یا نہ ہوں۔ فیس بک اور دیگر ایپس بند ہونے پر ہماری امی جان بہت خوش ہوں گی۔:unsure: :D
 
آخری تدوین:

محمد بلال اعظم

لائبریرین
فیس بک۔۔۔ 2012 میں جوائن کی تھی، شروع کا ایک سال تو وقت کا ضیاع ہی کیا لیکن 2013 سے مجھے ویسے کافی فائدہ ہوا ہے خاص طور پہ طبیعات سے متعلقہ تعلیمی و تحقیقی گروپس کا رکن ہونے کی وجہ سے پچھلے کچھ عرصہ میں مجھے اپنے concepts میں بہت بہتری نظر آئی اور بلاشبہ مجھے ایڈمیشن ٹیسٹس کی تیاری میں بہت مدد ملی۔ شاید یہی وجہ ہے کہ کئی بار خواہش کے باوجود اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ نہیں کر سکا۔
ویسے سب کے اپنے اپنے تجربات ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
میں بھی پچھلے سات سال سے استعمال کر رہا ہوں، کئی بار کچھ عرصے کے لیے دُور بھی رہا، کچھ خاص فرق محسوس نہیں ہوا زندگی میں۔ کسی بھی چیز کا استعمال اسے غلط یا صحیح بناتا ہے، جہاں فیس بک کے نقصانات ہیں وہیں فوائد بھی ہیں۔ میرے مزاج میں اس کی وجہ سے ٹھہراؤ آیا ہے، منہ کھولنے سے پہلے کئی بار سوچتا ہوں۔ پھر جو لوگوں کو شکایت ہوتی تھی کہ سامع نہیں ملتے تو اب سب سے زیادہ سامع تو فیس بک پر ہیں، آپ اپنی بات کہہ سکتے ہیں ، سنا سکتے ہیں پہنچا سکتے ہیں، بتا سکتے ہیں، اور ہاں سن بھی سکتے ہیں :)
 

یاز

محفلین
اوہ اچھا۔ ہم سمجھے تھے کہ شاید ترک بھائیوں کے فیس بک استعمال کرنے کی بابت لڑی کا اجراء ہوا ہے۔
:hot:
 

زیک

مسافر
دنیا کی محفلوں سے اکتا گیا ہوں یا رب
کیا لطف انجمن کا جب دل ہی بجھ گیا ہو
یہ بھی ممکن ہے کہ فیسبک سے دور رہ کر آپ شدید بور ہوں آپ کی زندگی جہنم بن جائے آپ ڈپریشن کا شکار ہو جائیں اور ایک دن خودکشی کر لیں۔
 
Top