اگر میں مر گئی

فخرنوید

محفلین
بیوی:
اجی سنئے اگر میں مر گئی تو؟

شوہر:
میں پاگل ہو جاوں گا۔

بیوی:
آپ دوسری شادی تو نہیں کرو گے نا؟

شوہر:
پاگل کچھ بھی کر سکتا ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
فخر نوید صاحب یہ کوئی آپ کو چھ سواں تھریڈ ہے جو میں لطائف میں منتقل کر رہا ہوں، آپ ہمیشہ ایسے لطیفوں کو غلط زمروں میں پوسٹ کرتے ہیں، امید ہے آئندہ احتیاط فرمائیں گے اور اس تھوڑے لکھے کو زیادہ جانیں گے وگرنہ میں بغیر بتائے ان کو حذف کر دونگا۔
 
پا جی کسی بندے کو نہیں بھی معلوم ہوتا ہے کہ اس کے اندر بھی کوئی زمرہ ہے۔
 
مغزل

محفلین
وارث صاحب : بقول استاد قمر جلالوی کے:
’’ کسے سمجھارہے ہیں آپ ، سمجھانے سے کیا ہوگا
بجز صحرا نوردی اور دیوانے سے کیا ہوگا ’’
:blushing:
 
Top