اگر کوئی غلطی ہو تو درستگی فرما دیں

محبوب الحق

محفلین
کمنٹ کو اردو میں تعلیق کہتے ہیں اور پوسٹ کو منشور کہتے ہیں، پیج ، صفحہ اور گروپ کو مجموعہ کہتے ہیں، انباکس کو خطوط خانہ کہتے ہیں، ٹیگ کو نتھی کہتے ہیں اور کی بورڈ کو تختہ مشق کہتے ہیں۔
 

فرقان احمد

محفلین
کمنٹ کو تبصرہ کہا جا سکتا ہے اور پوسٹ کو مراسلہ کہنے میں بھی کوئی حرج نہیں۔ انباکس کو پیغامات بھی کہا جا سکتا ہے، ٹیگ کو اطلاع بھی کہہ دیا جائے تو چلے گا۔ یاد رہے کہ تکنیکی لحاظ سے آپ کے پیش کردہ متبادلات زیادہ درست ہوں گے تاہم اگر الفاظ روزمرہ زبان کا بھی حصہ ہوں تو شاید اس میں بھی کوئی مضائقہ نہیں۔
 
یہ کچھ دنوں سے نفاذِ اردو کے حوالے سے غیر سنجیدہ مہم چل رہی ہے، اور اسی سلسلے میں اردو صفحہ نامی پیج، جو مزاح پر مبنی پوسٹس کے لیے مشہور ہے، انھوں نے یہ پوسٹ ڈیزائن کی۔
نفاذِ اردو کا اہم مشن قوم کی "حسِ مزاح " کی نذر ہو گیا ہے۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
کمنٹ کو اردو میں تعلیق کہتے ہیں اور پوسٹ کو منشور کہتے ہیں، پیج ، صفحہ اور گروپ کو مجموعہ کہتے ہیں، انباکس کو خطوط خانہ کہتے ہیں، ٹیگ کو نتھی کہتے ہیں اور کی بورڈ کو تختہ مشق کہتے ہیں۔
تعلیق و منشور وغیرہ عرب سوشل میڈیا سے ماخوذ ہیں ۔ اردو میں مقبول متبادل موجود ہیں جو اصلا عربی وغیرہ سے ہی ماخوذو مروج ہیں تو ان تکلفات کا بوجھ کیسا ۔۔۔
یاد پڑتا ہے لفظ (نقطہء)تعلیق ہم نے فزکس میں پڑھا تھا۔ (پوائنٹ آف)سسپینشن کے معنی میں ۔
 
اس طرح تو ہم کئی بار آپ کا آخری دیدار کرچکے ہیں۔۔۔
اور آپ پھر بھی زندہ ہیں۔۔۔
عدنان بھائی نہ ہوئے ایناکوانڈا ہوگئے!!!
:whew::whew::whew:
بس یہی رہے گیا تھا باقی ،
ہماری جان کے دشمن کیوں بن بیٹھے ہیں آخر ہمارا قصور کیا ہے ۔
:cry::cry::cry:
 

سروش

محفلین
کمنٹ کو اردو میں تعلیق کہتے ہیں
اردو میں بھی اور عربی میں بھی تعلیق کہتے ہیں ، عموماً علوم حدیث میں یہ اصطلاح عام ہے ، مثلاً لکھا جاتا ہے کہ امام بخاریؒ نے تعلیقاً فرمایا یعنی کسی حدیث کے کمنٹس میں کہا، یا امام نوویؒ تعلیق کرتے ہیں کہ ۔۔۔۔ یعنی کسی حدیث کے کمنٹس میں کہتے ہیں ۔
 
Top