عبدالقدیر 786
محفلین
بات تو چھوٹی سی ہے اور بہت سے لوگ پڑھ کر شاید یہ بھی لکھ دیں کہ مجھ اکیلے سے کیا ہوگا پوری دنیا ہی استعمال کررہی ہے شروعات ہمیشہ اپنے آپ سے ہی کرنی چاھئیے آج جو ہم لوگ بارشوں میں پریشان ہورہے ہیں جگہ جگہ گٹر بھرے ہوئے نظر آرہے ہیں اِن کی بہت سی وجوہات ہوسکتی ہیں پر میری نظر میں ایک بہت بڑی وجہ شاپنگ بیگ جسے عام ذبان میں تھیلی کہا جاتا ہے یہ مسئلے پیدا کرتی ہے ہمیں چاھئیے کہ ہم شاپنگ بیگ کا استعمال نہ کریں اگر ایسا نہیں کرسکتے تو کم سے کم اِس کا استعمال کریں اور اِس کی جگہ ایک کپڑے کا تھیلہ بنالیں سبزی وغیرہ لانے کے لئے قریب سے اور دوکان والوں کو بھی یہ ہی مشورہ دیں کہ کاغذ کی تھیلیاں استعمال کی جائیں یہ ندی نالوں میں جا کر گل جاتی ہیں پلاسٹک کی تھیلی گلتی نہیں جس کی وجہ سے جگہ جگہ گٹر بھرے ہوئے نظر آرہے ہوتے ہیں اپنےاپنے گھروں میں ایک کپڑے کا تھیلا بنالیں اُس کا ایک فائدہ تو یہ ہوگا کہ کم سے کم آپ کی کھانے پینے کی چیزوں پر بیچارے غریبوں کی نظر نہیں پڑے گی کہ اُن کے دِل میں بھی ارمان ہو کہ ہمارے پاس ہوتے تو ہم بھی پھل فروٹ یا دیگر کھانے پینے کی چیزیں لاتے اور دوسرا ماحول بھی صاف سُتھرا ہوجائے گا ہم سارا بوجھ حکومت پر ڈال کر اپنے آپ کو صاف نہیں کرسکتے ہم لوگوں کو بھی مِل کر حکومت کا ساتھ دینا ہے ویسے بھی صفائی نصف ایمان ہے۔