جاسم محمد
محفلین
پاکستان
07 جون ، 2021
نوشین یوسف
اگلا الیکشن 2023 میں نئے طریقہ کار کے تحت ہوگا، فواد چوہدری
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ اگلا الیکشن 2023 میں نئے میکینزم (طریقہ کار) کے تحت ہوگا، انتخابی اصلاحات کے عمل کےلیے اپوزیشن کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں اپوزیشن الیکٹرانک ووٹنگ بل پر ساتھ بیٹھے، شبلی فراز اس ہفتے الیکشن کمیشن میں الیکٹرونک ووٹنگ میشن کا عملی مظاہرہ کریں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ 2023 کا الیکشن اس میکینزم کے تحت ہوگا جو پی ٹی آئی کی حکومت نے الیکشن کمیشن اور پارلیمنٹ میں پیش کیا ہے ۔
وزیراعظم عمران خان کے مشیر بابر اعوان نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے انتخابی اصلاحات آسانی سے منظور کر سکتے ہیں لیکن اس کے باوجود ہم اپوزیشن کو بات کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔
شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ ایک الیکشن ایسا ہونا چاہیے جس پر سارے پاکستان کو اعتبار ہو۔