اہل زبان کون؟

سید عاطف علی

لائبریرین
مادری زبان یا اہل زبان ایک آوٹ ڈیٹڈ تصور ہے
انتہائی غلط بات لیکن ۔اس کے علاوہ متفق اور بہت دوستانہ ۔ :)
یہ بات بھی محض موجودہ فیشن ،مقصدیت اور مطلب براری کے پیرائے تک محدود ہے ۔
مادری زبان کی ایک خاص اہمیت ہوتی ہے ۔ اس میں آپ کوئی بھی لفظ کسی دوسرے لفظ کی مدد سے نہیں سیکھتے بلکہ کسی چیز یا عمل کو اپنے حواس خمسہ سے کے ذریعے حاصل کردہ علم سے منطبق (یعنی میپ) کر کر کے سیکھتے ہیں ہیں ۔ لیکن یہاں یہ بات در اصل موضوع ہی نہیں ۔
 
ابن جمال

محفلین
نسبتاً بہتر سےکیا مراد ہے؟ کیا آسٹریلوی، کینیڈین، امریکی انگریزی ، برطانوی انگریزی سے نسبتاً کم بہتر ہے؟
پہلے سوال کا توجواب یہ ہے کہ نسبتا بہتر سے مراد نسبتابہتر ہے:)اورحقیقت یہ ہے کہ یہ محض رعایتی نمبر ہیں ورنہ اب جب کہ دنیا عالمی گائوں بن چکی ہے، لکھنو اور دلی اجڑ چکے یابس چکے ہیں، اوردلی اورلکھنو میں باہر کے لوگ بس چکے اور لکھنو ودلی والےباہر جاچکے، یادلی ولکھنویامضافات کے رہنے والے کہیں سے کہیں بس چکے ،ان حالات میں تو نسبتابہتر کہنے کی بھی گنجائش نہیں ہے، لیکن بقول غالب ’’سعی لاحاصل کی لذت ‘‘بھی توکوئی چیز ہے، آپ اس سے ان کو محروم کیوں کرتے ہیں۔
 
عثمان

محفلین
انتہائی غلط بات لیکن ۔اس کے علاوہ متفق اور بہت دوستانہ ۔ :)
یہ بات بھی محض موجودہ فیشن ،مقصدیت اور مطلب براری کے پیرائے تک محدود ہے ۔
مادری زبان کی ایک خاص اہمیت ہوتی ہے ۔ اس میں آپ کوئی بھی لفظ کسی دوسرے لفظ کی مدد سے نہیں سیکھتے بلکہ کسی چیز یا عمل کو اپنے حواس خمسہ سے کے ذریعے حاصل کردہ علم سے منطبق (یعنی میپ) کر کر کے سیکھتے ہیں ہیں ۔ لیکن یہاں یہ بات در اصل موضوع ہی نہیں ۔
فرسٹ لینگوئج بھی ضروری نہیں کہ کسی ترجمہ سے سیکھی گئی ہو۔ آپ کے حواس خمسہ ہی بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔
شمالی امریکہ میں پاکستانی نژاد مقامی افراد کی فرسٹ لینگوئج انگریزی ہے۔ باوجود اس کے کہ عموماً انگریزی ان کی "مادری زبان" نہ ہو۔
خود میری "مادری زبان" پنجابی ہونے کے باوجود میں سمجھتا ہوں کہ اردو میری فرسٹ لینگوئج ہے۔ مزید یہ کہ زندگی کے کئی دیگر شعبہ میں انگریزی ہے جس میں موقف بہتر بیان کر سکتا ہوں۔ یعنی فرسٹ لینگوئج کا سکوپ بہت وسیع ہے۔
جبکہ میری رائے میں مادری زبان کی اہمیت کلچرل کانٹیکسٹ سے باہر کچھ خاص نہیں۔ بہرحال میں Cognitive Science کے اس موضوع پر حتمی رائے سے پوری طرح واقف نہیں۔ نیز ہم کچھ متفق اور کچھ غیر متفق ہیں۔ شکریہ۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
اردو "اہلِ زبان" کے بارے میں ایک رائے، کولمبیا یونیورسٹی کی اردو کی مستند استاد اور اسکالر محترمہ فرانسس پرچیٹ کی، جو انہوں نے اردو عروض پر اپنی کتاب کے تعارف میں لکھی ہے:

We said at the end of Chapter 8 in the original print edition (1987) that real ahl-e zabaan were made and not born. That may have been only partially the case then, but it's all too true by now. Traditionally-educated ustads are a dying breed. Classical Urdu poetry, like so much else, belongs less and less to those who simply inherit it, and more and more to those who seek it out and adopt it for their own.

The very forces that have deprived us of traditionally-educated ustads, however, have brought us the internet. Now Urdu poetry is international, and we can share with each other across time and space. And of course we still have Mir and Ghalib, and so much else besides. So dig in, you ahl-e zabaan of the future, and learn to use the tools. Classical ghazal poetry is an astonishing delight. The rewards are so rich that you won't exhaust them in a lifetime.

Fran Pritchett
New York, July 2003
 
میں توجہاں تک سمجھ سکاہوں، ان محترمہ کا کہنابھی یہی ہے کہ اہل زبان محنت سے بنتے ہیں، محض کسی اردو بولنے والے گھر میں پیدائش سے کسی کو اہل زبان نہیں کہاجاسکتا، کیامیں نے یہی صحیح سمجھاہے؟
 
جی بالکل یہی بات ہے۔
 
ابو ہاشم

محفلین
اردو "اہلِ زبان" کے بارے میں ایک رائے، کولمبیا یونیورسٹی کی اردو کی مستند استاد اور اسکالر محترمہ فرانسس پرچیٹ کی، جو انہوں نے اردو عروض پر اپنی کتاب کے تعارف میں لکھی ہے:
ان محترمہ فرانسس پرچیٹ نے اردو زبان پر بھی کچھ کام کیا ہے یا صرف اردو شاعری پر کیا ہے؟
 
Top