تعارف اہل محفل سے تعارف۔۔

السلام علیکم!

اردو محفل ۔۔اچھی سائٹ ہے ۔۔بہت کچھ سیکھنے کو ملیگا۔۔ان شااللہ۔۔

ًمیں خالو خلیفہ ۔۔میرا تعلق حیدرآباد(انڈیا) سے ہے ۔۔اور مجھے اردو سے کافی دلچسپی ہے ۔۔جب سے سائٹ جوائن کیا ہے میری اردو میں بہتری آرہی ہے ۔۔اگر آپ لوگوں کا ساتھ رہا تو بہت جلد میں‌بھی کچھ نہ کچھ شیئر کرونگا۔۔اپنے خیالات۔۔
 

بلال

محفلین
اردو محفل پر خوش آمدید۔۔۔ امید ہے یہاں آپ کا اچھا وقت گزرے گا اور بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید جناب
ایک اور رکن ہندوستان سے اور وہ بھی حیدر آباد سے۔
بہت خوشی کی بات ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید ۔ فرخ درست کہتے ہیں کہ جلد ہی یہ اپنے اصلی نام پر آ جائیں گے۔ لیکن جب تک یہ وقوعہ نہیں ہوتا۔ ہم خالؤوں چچاؤں کو بھی یہی کہنا پڑے گا کہ خوش آمدید خالو!!!
 
خالو اپ کس خلیفہ کے ہیں؟ ویسے حیدراباد میں‌خلیفہ کس کوکہتے ہیں۔ پاکستان میں‌تو خلیفہ کو مطلب ہی تبدیل ہوگیا ہے۔ میری دلی تمنا کہ ایک دن حیدراباد دکن جاکر دیکھوں۔ کراچی میں‌ہمارے پڑوس میں‌ایک حیدرابادی فیملی رہتی ہے ۔ اتنے مزے دار کھانے بناتے ہیں‌وہ لوگ کہ بس۔
کیا اپ کو بھی کچھ ڈشز کی ترکیب اتی ہے؟ ایک مرتبہ کسی رکن نے شاید متحرمہ بوچھی نے بیگن بنانے کی ترکیب بتائی تھی۔ کیا خوبانی کا میٹھا بناسکتے ہیں۔
 
Top