ایان کا کیا مطلب ہے

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم

پہلے تو مجھے مبارک ہو کہ میری چھوٹی بہن جس کی اور میری شادی ایک ساتھ ہوئی تھی اس کے ہاں اللہ تعالیٰ نے بیٹا عطا فرمایا ہے۔

اب اس کے نام رکھنے کے لیے سب نام بتا رہے ہیں لیکن بہن کا چھوٹا دیور کہتا ہے بیٹے کا نام "ایان" رکھو مجھے ایان نام پسند ہے۔ میں نے کہا نام کا مطلب کیا ہے تو کہنے لگا "اللہ کا تحفہ" لیکن میں نے یہاں نیٹ پر سرچ کیا ہے ایک دو جگہ پر ایان نظر آیا ہے لیکن اس کا کوئی مطلب نہیں لکھا ہوا اس کے علاوہ "عیان" لکھا ہوا ملا ہے جس کا مطلب ہے ظاہر کرنا یا نظر لگانا آپ میں سے کسی کو پتہ ہے ایان کا مطلب یا یہ کون سی زبان کا لفظ ہے تو پلز جلد انفارم کریں شکریہ
 
سویدا

محفلین
عربی زبان میں لفظ الف پر زبر اور یا کی تشدید کے ساتھ مستعمل ہے اَیّان یہ حرف شرط نیز حرف استفہام بھی ہے جس کے معنی کب اور جب کے ہیں یہ اسم نہیں ہے
قرآن کریم میں سورہ قیامہ پارہ ۲۹ میں آیت ہے یسئل اَیّان یوم القیامۃ یعنی انسان سوال کرتا ہے کہ قیامت کب واقع ہوگی؟

عیان عین کے زبر کے ساتھ ہو تو اس کا معنی جو چیز سامنے ہو اور نظر آئے
اگر عیان عین کے زیر کے ساتھ ہو تو اس کا معنی مشاہدہ اور گواہ کے ہیں
 
سویدا

محفلین
میرے علم کے مطابق آیان تو عربی زبان میں کوئی لفظ نہیں ہے
زیادہ سے زیادہ یہ کہا جاسکتا ہے کہ اپنے وزن کے اعتبار سے جمع ہے این کی اور این تو سانپوں کو کہا جاتا ہے
آیین رسم ورواج کو کہا جاتا ہے
 
سویدا

محفلین
آپ نے درست فرمایا خرم بھائ ایان کے معنی اللہ کا تخفہ کے ہیں میں دو لنک دے رہی ہوں وہاں سے آپ کو کنفرم بھی ہو جائیگا۔
http://hamariweb.com/islam/ayan_name-meanings.aspx

http://www.searchtruth.com/baby_names/names.php

ویسے بھانجا بہت مبارک ہو:happy:

دونوں لنک میں دیے گئے معنی غلط ہیں فصیح عربی زبان میں ایسا کوئی لفظ نہیں ہے
این سانپ کو کہا جاتا ہے ڈکشنری دیکھ لیں وہاں سے تصدیق ہوجائے گی آپ کو
 
مکی

معطل
عربی زبان میں لفظ الف پر زبر اور یا کی تشدید کے ساتھ مستعمل ہے اَیّان یہ حرف شرط نیز حرف استفہام بھی ہے جس کے معنی کب اور جب کے ہیں یہ اسم نہیں ہے
قرآن کریم میں سورہ قیامہ پارہ ۲۹ میں آیت ہے یسئل اَیّان یوم القیامۃ یعنی انسان سوال کرتا ہے کہ قیامت کب واقع ہوگی؟

عیان عین کے زبر کے ساتھ ہو تو اس کا معنی جو چیز سامنے ہو اور نظر آئے
اگر عیان عین کے زیر کے ساتھ ہو تو اس کا معنی مشاہدہ اور گواہ کے ہیں

آپ کی بات بالکل درست ہے، میں اس کی تائید اور تصدیق کرتا ہوں.. :)
 
دوست

محفلین
اس سلسلے میں یہی تجربہ رہا ہے کہ انٹرنیٹ پر خواہ وہ ویب سائٹس پر ہی ناموں کی فہرست کیوں نہ ہو، پر کبھی اعتبار نہ کیا جائے۔ ناموں کی کتابیں مل جاتی ہیں مارکیٹ سے، ان سے استفادہ بہتر رہتا ہے۔ چونکہ ان کو کسی قابل اعتبار بندے نے مرتب کیا ہوتا ہے۔
وسلام
 
شمشاد

لائبریرین
سب سے بہتر نام عبد کے ساتھ اللہ تعالٰی کا کوئی بھی صفاتی نام لگا لیں۔ اللہ اللہ خیر سلہ۔
 
سویدا

محفلین
اس سلسلے میں یہی تجربہ رہا ہے کہ انٹرنیٹ پر خواہ وہ ویب سائٹس پر ہی ناموں کی فہرست کیوں نہ ہو، پر کبھی اعتبار نہ کیا جائے۔ ناموں کی کتابیں مل جاتی ہیں مارکیٹ سے، ان سے استفادہ بہتر رہتا ہے۔ چونکہ ان کو کسی قابل اعتبار بندے نے مرتب کیا ہوتا ہے۔
وسلام

میرے ناقص مطالعہ میں فقط ناموں کی کتابوں پر بھی اعتبار نہ کیا جائے بلکہ براہ راست عربی لغت کو دیکھا جائے
لسان العرب ، معجم الوسیط ، المنجد وغیرہ
یا اردو دان حضرات مصباح اللغات یا القاموس الوحید کہ یہ المنجد،القاموس المحیط اور معجم الوسیط کا ہی اردو ایڈیشن ہے
اردو میں ناموں کی بہت ساری کتابیں ایسے حضرات کی مرتب کردہ ہیں جنہیں عربی زبان اور لغت کا صحیح ادراک ہی نہیں ہے
 
ایک بار پھر درست اور اتفاق، ناموں کی کتابوں میں بھی میرا مشاہدہ رہا ہے کہ اکثر ناموں کے معانی غلط درج ہوتے ہیں.. :)
 
Top