ایبٹ آباد آپریشن جعلی تھا، اسامہ کا انتقال 2006 ء میں ہوا، سابق سی آئی اے ایجنٹ
ماسکو (جنگ نیوز) سی آئی اے کے ایک سابق ایجنٹ نے ایبٹ آباد آپریشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کا انتقال 2006ء میں ہوگیا تھا اور انہیں وصیت کے مطابق پاک افغان سرحد پر دفن کیاگیا۔ یہ انکشاف سی آئی اے کے سابق ایجنٹ یرقان یاشر نے روسی ٹی وی کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر اسامہ بن لادن کے ان 3 چیچن محافظوں کو جانتے تھے جو آخری وقت تک ان کے ساتھ رہے اور 26 جون 2006ء کو ان کی فطری موت کے عینی شاہدین تھے۔