مغزل
محفلین
ایجکس ونڈوز
ایک انقلابی قدم
ایک انقلابی قدم
آج میں آپ لوگوں کی خدمت میں ایک نہایت عمدہ ٹیکنا لوجی لے کر آیا ہوں جس کے بارے میں جاننے کے بعد آپ لوگ یقیناً حیران ہوں گے ۔ آپ لوگوں نے ایجیکس یعنی Asynchronous Javascript & XMI کے بارے میں سن ہی رکھا ہوگا اور اگر نہیں تو آپ کو بتاتا چلوں کہ یہ ایسی ٹیکنالوجی ہے جس کی مدد سے ویب کو مزید تیز بنایا جارہا ہے اور ایک صفحے کو دوبارہ بار بار لوڈ کرنے کی بجائے اس ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے صرف ایک مخصوص معلومات سرور تک پہنچا دی جاتی ہیں ، لیکن یہ مضمون ایجیکس پر نہیں بلکہ تعارفی ہے ، اگر آپ کو ایجیکس کے بارے میںجاننا ہے تو تھوڑا سا انتظار کیجے، جلد ہی آپ یہ مضمون پڑھ سکیں ہیں ۔ (تحریر کیا جارہا ہے)
یہ تعارفی مراسلہ ایجیکس کی ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے بنا یا گیا ایک (اطلاقیہ)آپریٹنگ سسٹم ونڈوز کی طرح ہے بلکہ ایسا لگتا ہے جیسے آپ ونڈوز میں ہی بیٹھے ہوئے کام کر رہے ہیں اور اس میں آپ نہ صرف اپنے کمپیوٹر کی طرح فائلیں محفو ظ کرسکتے ہیں بلکہ ا ن پر کام بھی کرسکتے ہیں، اس اطلاقیہ یا آپریٹنگ سسٹم میں ویب براؤزر ، ای میل، میسنجر،فوٹو ایڈیٹر، آفس یوٹیلٹیز،وی او آئی پی اور ایسی کئی دیگر سہولیات مہیا کی گئی ہیں، یعنی آپ اپنے کئی کام سرانجام دے سکتے ہیں، آپ اپنا وال پیپر اور تھیم بھی اپنے لحاظ سے رکھ سکتے ہیں اور تفریح کے لیے گیم بھی کھیل سکتے ہیں اس آپریٹنگ سسٹم یا اطلاقیہ کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب سب کچھ انٹر نیٹ پر ہوگا اور ڈیسک ٹاپ ایپلی کیشن یا اطلاقیہ تقریباً ختم ہوجائیں گی۔
اس اطلاقیہ یا آپریٹنگ سسٹم کو چلانے کے لیے آپ کو دیے گئے ربط کی ویب سائٹ پر مندرج یا رجسٹر ہونا پڑے گا پھر آپ اپنا اطلاقیہ یا آپریٹنگ سسٹم کہیں بھی کھول سکتے ہیں جہاں انٹر نیٹ موجود ہو ۔ آپ کی تمام چیزیں ویسی ہی محفوظ ہوں گی جیسے آپ کے ذاتی کمپیوٹر پر ہوتی ہیں، کیوں ہے نا مزیدار بات؟ تو پھر دیر کس بات کی ۔۔ رائے کا انتظار رہے گا۔ مزید تفصیلات پیش کرنے کے لیے تھوڑی سی مہلت : والسلام
م۔م۔مغل