وقار علی ذگر
محفلین
2012 ڈی جے کالج کراچی میں آلتی پالتی مارکر بیٹھے ہوئے ضعیف العمر ایدھی صاحب کو جب کلاس کی کھڑکی سے دیکھا تو فوراََ نیچے آئےاس وقت جیب میں کچھ بھی نہ تھا جانتا تھا کہ کچھ نہ دے سکتا آج انھیں لیکن پتہ نہیں کیوں انکے ساتھ اس دھوپ میں کھڑے ہونےکو دل چاہا اور ان کے جانے تک ان کےساتھ کچھ دوستوں سمیت کھڑا رہا جب جانے لگےانھوں نے گلے سے لگایا اسکے بعد بھی 3،4 ملاقاتیں ہوئی لیکن وہ ملاقات آج تک نہیں بھولااورنہ بھول پاؤنگا اب وہ اس دنیامیں نہیں رہےاور بہت سے یتیم اور غریب بچوں کو حقیقی یتیم اور غریب کرگئے لیکن مجھے اب ایسا لگ رہا ہے جیسے وہ اسی جگہ پر بیٹھے ہیں آلتی پالتی مار کر اور ہم کلاس فیلو انھیں کھڑکی سے دیکھ رہے ہیں
اللہ انکی مغفرت فرمائیں،اور لواحقین کو صبروجمیل اور اجرعظیم عطا فرمائے ۔۔۔
اللہ انکی مغفرت فرمائیں،اور لواحقین کو صبروجمیل اور اجرعظیم عطا فرمائے ۔۔۔