ایرانی علاقے ترکمن صحرا کی ترکمن عورتیں

حسان خان

لائبریرین
بحرِ قزوین کے کنارے واقع ایرانی صوبے 'گلستان' کے 'ترکمن صحرا' سے موسوم شمالی و مشرقی علاقے میں ترکمن قوم کے باشندے سکونت رکھتے ہیں۔ یہ لوگ ترکمنی ترکی بولتے ہیں اور مذہبِ حنفی کے پیرو ہیں۔
ترکمن صحرا روایتوں کی سرزمین ہے، ایسے مردم کی سرزمین جن کی معاشرت میں ہنوز شادمانی و سادہ زیستی دیکھنے میں آتی ہے۔ ترکمنوں کے آداب و رسوم بسیار زیبا ہیں، اور اِن کے ملّی لباس بھی خاص جذابیت کے حامل ہیں۔

عکاس: عالیه سعادت پور
تاریخ: ۲۶ خُرداد ۱۳۹۵هش/۱۵ جون ۲۰۱۵ء
ماخذ


۵۲ سالہ قربان تاج تاتاری نے اپنے شوہر آنہ دردی رجب زادہ کے ہمراہ گمش تپہ شہر میں واقع اپنے گھر کے ایک حصے کو پودوں کی پرورش کی جگہ میں تبدیل کر دیا ہے۔
2108350.jpg

۲۲ سالہ صدیقہ رجب زادہ 'گمش تپہ' میں واقع اپنی منزل میں لباس پھیلا رہی ہے۔
2108349.jpg

شہرِ گمش تپہ کے ایک خانۂ قدیم میں اپنے خانوادے کے ساتھ زندگی بسر کرنے والی ۱۲ سالہ مرضیہ سگِ نگہبانِ خانہ سے بچ رہی ہے۔
2108348.jpg

رُوستائے خواجہ نفس کی ایک زنِ ترکمن اپنی غذائی مواد کی دکان کے سامنے فرش بافی کے لیے پشمی دھاگوں کو خشک کر رہی ہے۔
(رُوستا = گاؤں)
2108353.jpg

۶۷ سالہ تاج کی ۷ دختریں اور ۴ پسر ہیں۔ اُنہوں نے گوسفندوں کے پشم سے دھاگا تیار کر کے اپنی تمام دختروں کے جہیز کے لیے فرش بُنا ہے۔
2108351.jpg

ناز بی بی ۸۷ سال کی ہیں اور ۱۰ سال کی عمر سے سوزن دوزی کر رہی ہیں۔ گمش تپہ شہر سے تعلق رکھنے والی یہ بی بی کہولتِ سن کے باوجود اُسی طرح اپنے پوتوں اور نواسوں کے لیے ایک یادگار سی رہی ہیں۔
(سوزن دوزی = سوئی سے سینا)
2108352.jpg

۳۹ سالہ مہین توسّلی روُستائے دوگونچی آق قلا میں اپنے گھر میں خیاطی کا کام کرتی ہیں اور تکیوں کے غلاف سیتی ہیں۔
2108354.jpg

عروسی کی تقریب کی مہمان ۵۵ سالہ بی بی عروس و عریس کے گھر کے لیے تزئین شدہ پردے کے مقابل ترکمنی لباس پہنے ایستادہ ہیں۔
(عروس = دلہن، عریس = دولہا)
2108355.jpg

۵۳ سالہ عائشہ گری اور اُن کے شوہر مجید ایری اسپوں کے مربّی ہیں۔ رُوستائے گری دوجی میں اُن کی زندگی اسپوں کے ساتھ گذری ہے۔
2108356.jpg

رُوستائے خواجہ نفس میں ایک زنِ ترکمن اپنی منزل کے مقابل ایستادہ ہے۔
2108357.jpg

جاری ہے۔۔۔
 

حسان خان

لائبریرین
۵۰ سالہ امان تواق اپنی دکان کے کنارے کبوتروں کے درمیان میں سے گذر رہی ہیں۔ رُوستائے خواجہ نفس میں اُن کی غذائی مواد کی دکان ہے۔
2108358.jpg

ڈاؤن عارضے میں مبتلا ایک دخترِ ترکمن اپنے گھر کے ورودی حصے میں ایستادہ ہے۔
2108359.jpg

۱۴ سالہ مریم اور اُس کی خواہر ۱۲ سالہ مرضیہ شہرِ گمش تپہ کے ایک خانۂ قدیم میں اپنے خانوادے کے ہمراہ زندگی بسر کرتی ہیں۔
2108360.jpg

۲۲ سالہ صدیقہ رجب زادہ شہرِ گمش تپہ میں اپنے گھر کے دریچے کے عقب میں۔
2108361.jpg

۳۰ سالہ مہری اپنی خواہر ۲۵ سالہ آیناز اور اپنے برادر کی بیوی ۲۷ سالہ صفیہ کے ہمراہ اپنی منزل میں لباس دوزی کا کام کرتی ہیں۔
2108362.jpg

مہری اپنے دست بافتہ قالیچے کو اپنے گھر کے ایوان میں پھیلا رہی ہیں۔
2108363.jpg

زنانِ ترکمن خرید کے لیے رُوستائے خواجہ نفس کے محلّی بازار کی جانب جا رہی ہے۔
2108364.jpg

رُوستائے خواجہ نفس کے محلّی بازار میں زنانِ ترکمن لباسی پارچے اور رُوسریاں فروخت کر رہی ہیں۔
(رُوسری = سر پر باندھنے والا اسکارف)
2108365.jpg

۳۵ سالہ لطیفہ پوری اپنی دختر فاطمہ کو 'آق قلا' میں مراسمِ عروسی کے لیے تیار کر رہی ہے۔ لطیفہ اپنے بچوں کے لباس خود سیتی اور تیار کرتی ہے۔
2108366.jpg

۳۵ سالہ آیدینگ دو بچوں کی مادر ہیں اور وہ شہرِ گمش تپہ کے کتاب خانے کے ہنری شعبے میں کام کرتی ہیں۔ اُنہوں نے اخیراً روایتی ترکمنی موسیقی سیکھنے کی سعی کی ہے۔ وہ اپنی ۳۵ سالہ دوست گلیاد کی جائے کار فروشگاہ میں اُس کے ہمراہ مشق کر رہی ہیں۔
2108367.jpg

جاری ہے۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

حسان خان

لائبریرین
عروسی کی تقریب میں عورتیں اپنے بچوں کو تصویریں کھنچوانے کے لیے تیار کر رہی ہیں۔ روایتی مراسم میں حتیٰ نوزاد بچے بھی مخصوص ترکمنی لباس زیبِ تن کرتے ہیں۔
2108368.jpg

رُوستائے 'صفا ایشان' کی ۱۷ سالہ بہناز کر مراسمِ عروسی میں شوہر کے گھر رخصت ہونے کے لیے تیار ہے۔
2108369.jpg

۶۵ سالہ انہ نے، جو ترکمن علاقائی کھانے پکانے کا اچھا تجربہ رکھتی ہیں، عروسی میں 'چکدرمہ' پکانے کی ذمہ داری اٹھائی ہے۔
2108371.jpg

عروسی کی 'دالاشماق' نامی روایتی رسم میں عریس کی جانب کی کوئی عورت عروس کے پاس اتی ہے اور اُس کے سر پر 'چارشو' (چادرِ شبی) نامی ریشمی چادر ڈال دیتی ہے۔
(عریس = دولہا، عروس = دولہن)
2108370.jpg

2108372.jpg

رُوستائے 'صفا ایشان' کی ۱۷ سالہ بہناز کر مراسمِ عروسی میں شوہر کے گھر رخصت ہونے کے لیے تیار ہے۔
2108373.jpg

عروس کے سر پر 'چارشو' ڈالنے کے بعد عورتیں کجاوے یا گاڑی تک اُس کی ہمراہی کرتی ہیں۔
2108374.jpg

رُوستائے صفا ایشان میں منعقد ہونے والی عروسی کی تقریب میں جن مہمان عورتوں کے بچے چھوٹے ہیں وہ ساتھ والے اتاق میں اُن کی نگہداری کر رہی ہیں۔
2108375.jpg

ترکمن عورتیں ایک باغ میں بچوں کے ساتھ اپنے اوقاتِ تفریح گذار رہی ہیں۔
2108376.jpg

۳۰ سالہ عافیہ لباس دھو رہی ہے۔ اُس کے مارال (۸ سالہ) اور گونای (۳ سالہ) نامی دو بچے ہیں۔
2108377.jpg

دو سالخوردہ ترکمن عورتیں شہرِ گمش تپہ میں اپنی غذائی مواد کی دکان میں مشغولِ گفتگو ہیں۔
2108378.jpg

۳۰ سالہ آسیہ قزل ۵ سالوں سے شہرِ بندر ترکمن میں ترکی غذاؤں کے ایک بہترین و مشہورترین ریستوران کی مدیریت کا کام کر رہی ہیں۔
2108379.jpg

ختم شد!
 
Top