ایرانی میکڈونلڈز کب کھائیں گے؟

arifkarim

معطل
ایرانی میکڈونلڈز کب کھائیں گے؟
رولینڈ ہیوزبی بی سی نیوز

150718140841__84310332_84310331.jpg

مذاکرات کے ایک نہایت طویل دور کے بعد اِس ہفتے ایران اور مغربی طاقتیں ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کرنے میں کامیاب ہو گئیں جس کے بعد ایران اور مغربی ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری آنا لازمی ہے۔

اگر مذاکرات میں شامل ممالک کی حکومتیں اس معاہدے کی منظوری دے دیتی ہیں تو ایران پر لگی ہوئی اقتصادی پابندیاں ختم ہوتی دکھائی دیں گی۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ ایران سے پیسے باہر جانا اور دیگر ممالک سے پیسے ایران آنا شروع ہو جائیں گے اور دیگر ممالک کے علاوہ امریکی کپمنیاں بھی ایران کے ساتھ تجارت کا آغاز کر دیں گی۔

لیکن ایک چیز جس پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایرانی خوب بحث کر رہے ہیں وہ یہ ہے کہ آیا امریکہ کا ’میکڈونلڈز‘ جلد ہی ایران پہنچ جائےگا۔

150718143126__84304714_mcdonalds1.jpg

او میرے خدایا۔ ایران میں میکڈونلڈز کھلنے والا ہے!
150718143144__84308823_mcdo5.jpg

’میں اپنی بہن کی بات پر خوب ہنسی۔ بائی بائی فلافل، ویلکم میکڈونلڈز‘
150718143109__84304712_mcdo2.jpg

’میکڈونلڈز اور کے ایف سی کے آنے کی خبر پر ہر کوئی ناچ رہا ہے‘
لیکن تھوڑا صبر کریں، اتنی بھی کیا جلدی ہے۔ ابھی اقتصادی پابندیاں ختم نہیں ہوئیں اور جب تک یہ پابندیاں ختم نہیں ہو جاتیں ایران میں حالات ایسے ہی رہیں گے۔

پابندیوں کے ختم ہونے کی بات اپنی جگہ، لیکن جوہری معاہدہ ہونے کے بعد سے میکڈونلڈز کے حوالے سے ٹوئٹر پر خوب لے دے ہو رہی ہے۔

کچھ ٹویٹس میں تو لوگ بڑے پُرامید دکھائی دیتے ہیں جبکہ کچھ میں ناامیدی کی جھلک نظر آتی ہے اور کچھ میں لوگوں نے خوب طنز کا مظاہرہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ کچھ ٹویٹس میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ میکڈونلڈز کسی ایرانی فرینچائز کو خریدنے کی بھی سوچ سکتا ہے۔

150718143200__84308825_2c02422b-5556-400b-a820-d82dbfca1a92.jpg

ایران میں میکڈونلڈز کھولنے کے لیے درخواست کا فارم ادارے کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔
اگر آپ بھی ایران میں میکڈونلڈز کی فرینچائز خریدنا چاہتے ہیں تو آپ بھی اپنی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

تاہم ادارے کی بین الاقوامی ویب سائٹ پر ایک نوٹس میں صاف لکھا گیا ہے کہ ’ابھی تک ہم نے ایران میں میکڈونلڈز قائم کرنے کی کوئی حتمی تایخ مقرر نہیں کی ہے، تاہم ادارہ اس سلسلے میں آئندہ کچھ اقدامات اٹھا سکتا ہے۔‘

یہ پیغام ایران کے لیے مخصوص نہیں ہے بلکہ ان تمام ممالک میں جہاں میکڈونلڈز موجود نہیں ہے، ادارے کا یہی کہنا ہے کہ وہ وہاں اپنے رسیتوران کھولےگا۔

جب بی بی سی نے ادارے سے پوچھا کہ آیا وہ ایران میں میکڈونلڈز کھولنے جا رہے ہیں تو انھوں نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا۔

امریکہ کے ساتھ تعلقات بہتر ہونے کے بعد کس کس کو میکڈونلڈز ملا؟
  • روس، جنوری سنہ 1990
  • چین، فروری سنہ 1990
  • ویتنام، فروی سنہ 2014
اور کون کون میکڈونلڈز کے انتظار میں ہے؟
  • یمن
  • شام
  • بولِویا
  • شمالی کوریا
  • اور کئی دیگر ممالک
میکڈونلڈز آنے کے بعد ہوتا کیا ہے؟
امریکہ کی سینٹ جوزف یونیورسٹی میں فُوڈ مارکیٹنگ کے پروفیسر جان سٹنٹن کے بقول ’امریکہ سے باہر کی دنیا میں میکڈونلڈز کا مطلب ہے کہ وہ ملک بھی امریکی طرز زندگی میں شامل ہو رہے ہیں۔

’جب ماسکو میں میکڈونلڈز کھلا تو لوگ وہاں برگر کھانے نہیں جا رہے تھے، بلکہ وہ امریکہ کے ایک ’ٹکڑے‘ کا تجربہ حاصل کرنے جا رہے تھے۔ امریکہ میں میکڈونلڈز کے اصل گاہک بچّے ہیں، لیکن باقی دنیا میں میکڈونلڈز جانا ایک خاص طبقے کی علامت بن جاتا ہے۔‘

’میکڈونلڈز جانے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اب آپ ’اُس مقام‘ پر پہنچ گئے ہیں۔

لیکن ایک منٹ رکیے۔

میرا خیال ہے کہ ایران میں میکڈونلڈز پہلے سے موجود ہے۔ یقین نہیں تو یہ دیکھیے۔

150718143234__84308827_piclips.jpg

لیکن کچھ گڑ بڑ دکھائی دیتی ہے۔

اصل بات یہ ہے کہ ایران میں ریستورانوں کا ایک سلسلہ ایسا ہے جس نے اپنا نام ’مش دونالد‘ رکھا ہوا ہے۔ آپ کو یہ سن کر کوئی حیرت نہیں ہوگی کہ ’مش دونالد‘ کا اصل امریکہ کے میکڈونلڈز سے دور کا بھی واسطہ نہیں۔

’مش دونالد‘ اس دوڑ میں اکیلا نہیں ہے، بلکہ ایران میں ایسے کئی ریستوران ہیں جنھوں نے امریکی برانڈز سے ملتے جلتے نام رکھے ہوئے ہیں۔ مثلاً یہ دیکھیے ’کے ایف سی‘

150718143259__84308829_kfc1.jpg

سنہ 2012 میں ایران میں یہ خبر عام ہو گئی کہ یہاں ’کے ایف سی‘ کھل گیا ہے، لیکن ہمارے بی بی سی کے ساتھی نے ہمیں بتایا کہ یہ خبر غلط تھی اور مذکورہ ریستوران نے یہ نام رکھنے سے پہلے ادارے سے اجازت نہیں لی تھی۔

میکڈولڈز کے ساتھ ساتھ یہ خبر بھی گرم ہے کہ مشہور امریکی برانڈ ’چپوٹلے‘ بھی ایران آنے والا ہے۔ لیکن لگتا ہے کہ چپوٹلے کو بھی ایران آنے سے پہلے اس چپوٹلے سے اجازت لینا پڑ سکتی ہے۔

150718143326__84310336_84310335.jpg

http://www.bbc.com/urdu/world/2015/07/150718_mcdonalds_in_iran_sq
اوشو تجمل حسین حمیر یوسف زہیر عبّاس زیک ساقی۔ سلمان حمید سید فصیح احمد شہزاد وحید طالوت ظفری عبدالقیوم چوہدری عمار ابن ضیا فاتح فاروق احمد بھٹی لئیق احمد محب علوی محمد امین محمد سعد محمدصابر موجو وجی رانا تہذیب حسان خان
 

arifkarim

معطل
میک ڈونلڈ سائنسی اعتبار سے کوئی اتنی صحت افزاء غذا نہیں۔ امید ہے ایرانی اس سے پرہیز ہی کریں گے۔۔۔
 

arifkarim

معطل
یار اب مجھے نہیں آتے انگریزی میں ان الم غلم چیزوں کے نام۔ اؤے چھ قسم کی تو چولوں نے بریڈ رکھی ہوتی ہے۔
عجیب اتفاق ہے۔ ہمیں بھی نارویجن میں ان کے نام نہیں آتے سو ہم انہیں کہہ دیتے ہیں کہ ٹماٹر کو چھوڑ کر باقی سب ڈال دو :)
 

شہزاد وحید

محفلین
عجیب اتفاق ہے۔ ہمیں بھی نارویجن میں ان کے نام نہیں آتے سو ہم انہیں کہہ دیتے ہیں کہ ٹماٹر کو چھوڑ کر باقی سب ڈال دو :)
ہاں وہی وہی۔ جو پوچھی جاتا ہم کہی جاتے ہاں جی ہاں جی۔ اور لاسٹ میں ساسز؟ ہاں جی آل ساسز :D

IMG_20150719_020248.jpg

IMG_20150719_020245.jpg
IMG_20150719_020242.jpg
 

عثمان

محفلین
جو مرضی سبزیاں ڈبل روٹی میں ڈال کے پکڑا دیتے ہیں سب وے والے۔
آپ وہاں کاؤنٹر پہ گونگے بنے کھڑے رہیں گے تو ایسا ہی ہوگا :) عثمان
وافر مقدار میں تازہ سلاد تو سب وے کی سب سے بہترین آئٹم ہے۔ اسی وجہ سے یہ دوسرے فاسٹ فوڈ سے منفرد ہے۔ :)
 

سلمان حمید

محفلین
مکڈونلڈ کےتو ویج برگر یا فش برگر سے ایسا دل اٹھا کہ مکڈونلڈ سے ہی اٹھ گیا۔ اب ایران جا کر کون کھائے لیکن اگر جرمنی والے مسلم دنیا سے رابطہ کر کے کہیں اسلامی مکڈونلڈ کھول دیں تو ہم بھی چکن سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ خبر کا انتظار رہے گا۔
 
Top