ساجداقبال
محفلین
فی زمانہ اب ہماری یہی اوقات رہ گئی ہے کہ امریکی ڈرون ہوں یا ایرانی سرحدی فورس سب منہ اٹھا کر ہمارے سرحدوں کی خلاف ورزی کر رہے رہیں۔ اس صف میں ایران کا اضافہ کل ہوا، خبر کچھ یوں ہے:
مکمل خبر پڑھیں اور صومالیہ کے ڈرونز کا انتظار کریں، کہ بس یہی اب باقی ہے۔خیال رہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے پیر کو غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہو نے کے الزام میں گیارہ ایرانی اہلکاروں کوگرفتار کیا تھا۔ یہ گرفتاریاں پیر کے روز کوئٹہ سے پانچ سوکلومیٹردور پاک۔ایران سرحد کے قریب ضلع واشک کے علاقے ماشکیل میں کی گئیں تھیں۔
ماشکیل سے ایک مقامی صحافی محمد فاروق نے بی بی سی اردو کے ایوب ترین کو بتایا تھا کہ گرفتار ہونے والے افراد پیر کو دن ایک بجے کے قریب دوگاڑیوں کے ذریعے سرحد عبور کر کے پاکستانی حدود میں کئی کلومیٹر اندر تک آگئے تھے، جہاں انہیں فرنٹیئر کور کے جوانوں نے حراست میں لے لیا۔ محمد فاروق کے مطابق گرفتاری کے بعد پاکستانی سکیورٹی فورسز نے ایرانیوں کو ماشکیل میں موجود ایف سی کیمپ متقل کر دیا تھا۔