مجھے علم نہیں کہ دوسرے حضرات کے "انصاف کے پیمانے" کیا ہیں۔
مجھے نہیں پتا کن ثبوتوں کی بنیاد پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ اپوزیشن الیکشنز میں جیتی ہے۔
مجھے نہیں علم کہ یوں شر پسند اگر سڑکوں پر آ کر توڑ پھوڑ شروع کر دیں اور انہیں روکا جائے تو یہ ریاستی دہشتگردی کیسے بن گئی؟ یہ کیونکر ہے کہ ان شر پسندوں نے املاک کو جو نقصان پہنچایا ہے، اور جو مار پیٹ وہ کر رہے ہیں وہ نظر کیوں نہیں آ رہی۔
کیا کچھ ہزار یا کچھ لاکھ لوگوں کا سڑکوں پر نکل آنا اس بات کی گواہی ہے کہ ان پر ریاستی دہشتگردی ہو رہی ہے؟ تو پھر تو بےنظیر کی شہادت پراور عاشورہ پر بم دھماکے کے بعد بھی بہت سے شر پسندوں نے سڑکوں پر نکل کر آگ لگائی اور توڑ پھوڑ کی۔
سوال: کیا آپ کو دوسری طرف کے لوگ نظر آتے ہیں؟ انکی کئی گنا بڑی ریلیاں نظر آتی ہیں؟ اگر یہ توڑ پھوڑ نہیں کر رہے تو کیا انکے وجود کی نفی کر دینی چاہیے ہے؟
************
آپ لوگوں کو اندازہ نہیں ہے کہ یہ اپوزیشن گروپ (خصوصا شاہ پرست، ایرانی نسل پرست، اور مجاہدین خلق دہشتگرد) کون لوگ ہیں۔ انکا اصل چہرہ آپکے سامنے آ جائے تو آپ کبھی انکو سپورٹ نہ کریں۔
بہرحال:
۔ ان لوگوں نے پھر عاشورہ پر یہ حرکتیں کر کے بالکل غلط وقت کا انتخاب کیا، اور یہ خود انکی تباہی کا باعث بنے گا۔
۔ پہلے یہ عاشورہ پر ناچ گانا کرنے لگے۔ پھرعاشورہ پر یہ اسلام کو اور محمد و آل محمد کو گالیاں دے رہے تھے۔ مسجدوں پر حملے کر کے توڑ پھوڑ کر رہے تھے۔ مغربی ممالک میں انکے ٹی وی پر لوگ کہہ رہے تھے کہ یہ کم ہے اور اس سے بڑھ کر وہ یہ کام کریں گے۔
۔ انکی اس حرکت سے خود "اصلاح پسندوں" کی بڑی تعداد ان سے بیزار ہے اور ان پر تبرا بھیجتی ہوئی دوسرے کیمپ میں جا رہی ہے۔ آپ بھی انکی حرکتیں دیکھیں اور اسکے بعد آپ بھی ان پر تبراء کرتے ہوئے ان سے الگ ہو جائیں گے۔
یہ پہلی ویڈیو دکھا رہی ہے کہ انہوں نے کیسے اپنی شر پسندی شروع کی (اور یہ شر پسند زیادہ سے زیادہ صرف بڑے شہروں تک محدود ہیں):
اور یہ دوسری ویڈیو جو انکے اصل چہرے کی جھلک پیش کرتی ہے۔ مگر بہت خبردار، فقط اپنے رسک پر یہ ویڈیو دیکھئے کیونکہ اس میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے یہ لوگ اپنے ٹی وی پر کھلے عام رسول اللہ ص و آل رسول کو گالیاں دیتے ہیں۔
میں تو یہ مانتی ہوں کہ اللہ بہترین تدبیر کرنے والا ہے۔ پہلے انہوں نے احمدی نجاد کے خلاف تحریک چلائی جو بُری طرح ناکام ہوئی۔ اور اب روز عاشورہ انہوں نے یہ حرکتیں کر کے اپنے پاؤں پر اور زبردست کلہاڑی چلائی ہے، اور بہت سے لوگ جو پہلے حکومت کے مخالف بھی تھے، اسکے بعد حکومت سے جا ملے ہیں۔
میں تو یہ کہتی ہوں کہ انکے ٹی وی پر جو کچھ ہوتا ہے، اسکا انگریزی اور اردو اور عربی ترجمہ کر کے دکھا دینا چاہیے تو بقیہ مسلم دنیا خود بخود ان پر لعنت بھیجتی ہوئی انقلاب اسلامی کی حمایت کرنے لگے گی۔ ابھی جو لوگ انقلاب اسلامی کے خلاف ہیں، انہوں نے اس دوسرے گروہ کو نہیں دیکھا ہے اور نہ انہیں جانا ہے۔
اور میر جعفر و میر صادق صرف اسی گروہ میں پیدا ہو سکتے ہیں۔ امریکہن سی آئی اے کا بجٹ کئی گنا کر دیا گیا ہے کہ وہ ایران میں انتشار پھیلائیں۔