ایران کا 'بھینس' آباد

حسان خان

لائبریرین
شہرِ اہواز کے مضافات میں واقع محلۂ 'گاومیش آباد' اِس شہر کا ایک فقیر نشین محلہ ہے اور اِس جگہ کے تمام افراد بھینس پالنے کا کام کرتے ہیں۔
فارسی میں بھینس کو 'گاومیش' کہتے ہیں۔ (گاو = گائے، میش = بھیڑ)

عکاس: محمد علی نجیب
تاریخ: ۵ جون ۲۰۱۶ء
ماخذ

1676250_699.jpg

1676251_933.jpg

1676252_869.jpg

1676253_714.jpg

1676254_669.jpg

1676255_197.jpg

1676256_418.jpg

1676257_932.jpg

1676258_601.jpg

1676259_875.jpg

1676260_201.jpg

1676261_593.jpg

1676262_221.jpg

1676263_811.jpg

1676264_500.jpg

1676265_834.jpg

جاری ہے۔۔۔
 

محمد وارث

لائبریرین
مطلب یہ ایران کے گُجر برادران ہیں :)

ویسے نام دلچسپ ہے گاو میش، نہ جانے کیسے پڑا ہوگا کہ بھینس کا گائے کے ساتھ تعلق تو سمجھ میں آتا ہے لیکن بھیڑ؟ :)
 

سید عاطف علی

لائبریرین
مطلب یہ ایران کے گُجر برادران ہیں :)
ویسے نام دلچسپ ہے گاو میش، نہ جانے کیسے پڑا ہوگا کہ بھینس کا گائے کے ساتھ تعلق تو سمجھ میں آتا ہے لیکن بھیڑ؟ :)
:)
لگتا ہے اصطلاح کو وسیع تر معانی پر محیط رکھا گیا ہے تاکہ گائے بھینس اور بھیڑ بکری سب پر لاگو کیا جاسکے :) ۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
پرانے وقتوں کی بات ہے ایک مصرع طرح کی ردیف "پانی میں" دی گئی تھی۔والد مرحوم صاحب نے بھی اس مشاعرے میں ایک غزل کہی تھی ۔
اسی مشاعرے میں ایک شاعر صاحب متخلص بہ ساگر کی حس مزاح پھڑکی اور انہوں نے ایک ایسا شعر کہا کہ جو مندرجہ بالا چند تصاویر کے مناظر سے بے اختیار زبان پر آگیا۔
کتنا شفاف تھا اس جھیل کا پانی ساگر :) :)
صاف آتا تھا نظر ،بھینس کا تھن پانی میں
 

فاتح

لائبریرین
مطلب یہ ایران کے گُجر برادران ہیں :)

ویسے نام دلچسپ ہے گاو میش، نہ جانے کیسے پڑا ہوگا کہ بھینس کا گائے کے ساتھ تعلق تو سمجھ میں آتا ہے لیکن بھیڑ؟ :)
ہم نفس کہنا غلط ہے گاؤ میش
روغنِ گُل بیضہء گھڑیال میں​
اجی فاتح صاحب ہم نے تو 'کلام شاعر بزبانِ شاعر' ہی سنا تھا لیکن اس شعر نے تو 'تفسیرِ بیضہ برزبانِ بیضہ' کا سماں باندھ دیا ;)
 
Top