ایسا لگتا ہے ۔ سنیدھی چوہان، سونو نگم

فرخ منظور

لائبریرین
ایسا لگتا ہے
گلوکار: سنیدھی چوہان، سونو نگم
فلم: رفیوجی (2000)
موسیقی: انو ملک

گلوکارہ: تیا
 
فرخ منظور

لائبریرین
زبردست، یعنی کہ آپ بھی انڈین آئڈول فالو کر رہے ہیں۔ :(

جی بالکل۔ بہت اچھا پروگرام ہے۔ میں نے کوئی بھی قسط نہیں چھوڑی اور اگر چھوٹ جائے تو نیٹ پر دیکھتا ہوں۔ ویسے تو پچھلے انڈین آئڈول کچھ زیادہ اچھے نہیں تھے کیونکہ گلوکار بہت اچھے نہیں چُن سکے لیکن اس بار سارے گلوکار ہی بہت اچھے ہیں۔ مجھے نئے گانے اتنے پسند نہیں آتے لیکن ان نئے لوگوں نے ان گیتوں کو بھی بہت خوبصورتی سے گایا ہے۔ :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں آپ سے اتفاق کرتا ہوں۔ مجھے بھی ابھی تک ایک آدھ گانے کے علاوہ کوئی گانے پسند نہیں آئے ہیں لیکن اس مرتبہ سنگر واقعی اچھے چنے گئے ہیں۔ اس مرتبہ فوکس پلے بیک سنگنگ پر ہے اور سٹیج پرفارمنس پر زیادہ زور نہیں ہے۔ اس لیے تمام ججز بھی موسیقی کا بیک گراؤنڈ رکھنے والے ہیں۔ مجھے ابھی تک راجھستان کے سواروپ خان کی آواز بہت بہتر لگی ہے۔ وہ فوک سنگر ہے لیکن اب وہ فلمی گانے بھی خوب گا رہا ہے۔
 
جی درست فرمایا۔ سواروپ خان چونکہ راجستھان سے ہے اور راجستھان کے لوگ بہت کم بے سرے ہوتے ہیں۔ مہدی حسن خاں صاحب کا بھی تعلق راجستھان سے ہے۔ ویسے بھی سوارپ خان ایک پروفیشنل گائک ہے اور اسکا تعلق بھی ایک گائکوں کے خاندان سے ہے۔
 
Top