ملک عدنان احمد
محفلین
السلام علیکم، بحیثیت ِ منتظم فیس بک صفحہ
شاعری، مجھے ایسے اشعار درکار ہیں جن میں لفظ "شاعری" آتا ہو، نمونے کے چند اشعار میں شاملِ تحریر کیے دیتا ہوں۔ آپ کو بھی شمولیت کی دعوت ہے۔
زیاں تو وقت کا فکرِ معاش نے بھی کیا
جو بچ گئے تھے وہ پل 'شاعری' نےچھین لیے
اسکا ستم بھی عدل سے خالی نہیں ندیم
دل لے کے 'شاعری' کا سلیقہ دیا مجھے
لاکھ پردوں میں رہوں بھید میرے کھولتی ہے، 'شاعری' سچ بولتی ہے
میں نے دیکھا ہے کہ جب میری زباں ڈولتی ہے، 'شاعری' سچ بولتی ہے
ایک تنہائی، دوسری دھڑکن
'شاعری' تیسری سہیلی ہے