ایسے اشعار جن میں لفظ عورت یا زن آتا هو؟؟؟؟

شمشاد

لائبریرین
وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ
اسی کے ساز سے ہے زندگی کا سوز ِ دروں
(علامہ محمد اقبال)
 
ہے حضرت انسان کے ليے اس کا ثمرموت
جس علم کی تاثیر سے زن ہوتی ہے نازن
کہتے ہیں اسی علم کو اربابِ نظر موت
بیگانہ رہے دیں سے اگر مدرسہ زن
اقبال
 

عینی مروت

محفلین
آزادئ نسواں پر اقبال کے افکار

اس راز کو عورت کی بصیرت ہی کرے فاش
مجبور ہیں، معذور ہیں، مردانِ خرد مند

کیا چیز ہے آرائش وقیمت میں زیادہ
آزادئ نسواں کہ زمرّد کا گلوبند!
 

محمداحمد

لائبریرین
لفظ "زن" کے فوراً بعد "مرید" کا خیال آتا ہے۔ اور ہم ابھی تک "بے پیرے" ہیں۔ :)

اشعار ہمیں کوئی یاد نہیں آئے۔ مشہورِ زمانہ اشعار اب تک جمع ہو ہی چکے ہیں۔
 
شیخ صاحب بھی تو پردے کے کوئی حامی نہیں
مفت میں کالج کے لڑکے ان سے بدظن ہوگئے
وعظ میں فرمادیا اک دن انھوں نے صاف صاف
پردہ آخر کس سے ہو جب مرد ہی زن ہوگئے
 

سید عاطف علی

لائبریرین
ایبسٹریکٹ آرٹ گیلری کے ایک نمونے پر ضمیر جعفری صاحب کا شعر۔
ایک تصویر جو دیکھی تو یہ صورت نکلی
جس کو سمجھا تھا انناس۔ وہ عورت نکلی
 

جاسمن

لائبریرین
عورت اپنا آپ بچالے
تب بھی مجرم ہوتی ہے
عورت اپنا آپ گنوالے
تب بھی مجرم ہوتی ہے (نیلما سرور)
 
Top